جمعرات, مئی 22, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں کشمیر میں۴ہزار سابق فوجیوں کی تعیناتی کو منظوری: سمبیال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-21
in تازہ تریں
A A
پونچھ میں برادر کشی کے واقعہ میں فوجی ہلاک‘تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنہا کاگولہ باری سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے بڑا اعلان

منوج سنہا کا دورہ پونچھ، فوج اور بی ایس ایف اہلکاروں سے ملاقات کی

جموں/21مئی
جموں کشمیر حکومت نے یونین ٹریٹری کے حساس علاقوں میں اہم تنصیبات کی حفاظت کےلئے۴ہزار سابق فوجیوں کی تعیناتی کو منظوری دے دی ہے ۔
جموں ضلع سینک ویلفیئر بورڈ کے سیکریٹری کرنل (ریٹائرڈ) بھوپندر سنگھ سمبیال نے یو این آئی کو بتایا کہ بورڈ کی جانب سے حکومت کو ایک تجویز پیش کی گئی تھی جس میں سابق فوجیوں کو انفراسٹرکچر کی حفاظت میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
کرنل سمبیال نے کہا کہ حکومت کی منظوری کے بعد اب یہ اقدام عملی شکل اختیار کر گیا ہے ، جس کے تحت سابق فوجی رضاکاروں کو تمام 20 اضلاع میں اہم سرکاری تنصیبات جیسے بجلی گھروں، پلوں، دفاتر اور دیگر حساس مقامات کی حفاظت پر تعینات کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا”ہم نے پہلے ہی صورتحال کا اندازہ لگا کر اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کر دی تھیں۔ نہ صرف۴ہزار افراد شناخت کیے گئے ہیں بلکہ متعدد دیگر سابق فوجی بھی وطن کی سالمیت اور فخر کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں“۔
سکریٹری نے مزید بتایا کہ شناخت شدہ چار ہزار رضاکاروں میں سے 435 کے پاس لائسنس یافتہ ذاتی اسلحہ بھی موجود ہے ، جو مقامی سطح پر کسی بھی خطرے سے م¶ثر طریقے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کرنل سمبیال نے بتایا کہ سابق فوجیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، نظم و ضبط اور تجربے کو انتظامیہ اور پولیس کی نشاندہی کردہ تنصیبات کی حفاظت کےلئے م¶ثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں سابق فوجی ضلع سینک ویلفیئر آفس میں رجسٹریشن کے لیے آ رہے ہیں، جبکہ اضافی رضاکاروں کو ریزرو میں رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔
سیکریٹری کے مطابق”تمام شناخت شدہ رضاکاروں کو مختصر تربیتی کورس کے ذریعے گشت، نگرانی، اور سیکورٹی سے متعلق ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے “۔یہ تربیت جموں کے مختلف علاقوں میں جاری ہے تاکہ رضاکار بہتر طور پر اپنی خدمات انجام دے سکیں۔
کرنل سمبیال نے یہ بھی واضح کیا کہ تعیناتی کی نوعیت کے مطابق بعض رضاکار ذاتی اسلحے کے ساتھ جبکہ بعض بغیر اسلحے کے تعینات کیے جائیں گے ۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف سیکیورٹی انتظامات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک ٹھوس قدم ہے بلکہ اس سے سابق فوجیوں کی صلاحیتوں کو قومی مفاد میں م¶ثر انداز میں استعمال کیا جا سکے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا کاگولہ باری سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے بڑا اعلان

Next Post

فیلڈ مارشل نہیںFailedمارشل!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سنہا کاگولہ باری سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے بڑا اعلان
تازہ تریں

سنہا کاگولہ باری سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے بڑا اعلان

2025-05-21
منوج سنہا کا دورہ پونچھ، فوج اور بی ایس ایف اہلکاروں سے ملاقات کی
تازہ تریں

منوج سنہا کا دورہ پونچھ، فوج اور بی ایس ایف اہلکاروں سے ملاقات کی

2025-05-21
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ
تازہ تریں

کشمیر میں۲۳مئی تک گرمی کی شدت تیز تر ہونے کا امکان

2025-05-21
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
تازہ تریں

آئی ڈبلیو ٹی کی معطلی کے بعد تلبل نیوی گیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کی تیاریاں شروع

2025-05-20
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی

2025-05-20
خود کار ڈرافٹ
تازہ تریں

آپریشن سندور:مقبوضہ کشمیر کی لیپا وادی میں فوجی تنصیبات مکمل تباہ

2025-05-20
آپریشن سندور میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا :بھارت
تازہ تریں

آپریشن سندور میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا :بھارت

2025-05-19
تازہ تریں

جموں خطے کے 30 سرحدی علاقوں میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

2025-05-19
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

فیلڈ مارشل نہیںFailedمارشل!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.