جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جنگ کسی مسئلے کا حل ہے اور نہ ہی آخری اپشن:محبوبہ مفتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-21
in مقامی خبریں
A A
سوپور اور کٹھوعہ ہلاکتوں پر عمر عبداللہ کی خاموشی مایوس کن: محبوبہ مفتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جنگ نہ کسی مسئلے کا حل ہے اور یہ آخری آپشن بھی نہیں ہے ۔
محبوبہ نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ آنجہانی واجپائی جی کے نظریے سے ایک صفحہ نکال کر آگے بڑھا جائے ۔
پی ڈی پی کی صدر نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی گولہ باری سے تباہ ہونے والے علاقوں کو’جنگ متاثرہ علاقے‘قرار دیا جانا چاہئے تاکہ جنگی بنیادوں پر ان کی باز آباد کاری کو شروع کیا جا سکے ۔
محبوبہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’جنگ سے صرف تباہی ہوتی ہے یہ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ یہ آخری اپشن بھی نہیں ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہمیں واجپائی جی کے نظریے سے ایک صفحہ نکال لینا چاہئے اور آگے بڑھنا چاہئے ‘‘۔
جنگ کی وکالت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے محبوبہ نے کہا’’انہیں ٹنگڈھار اور آر ایس پورہ کے سرحدوں پر اپنے اہلخانہ کے ساتھ جانا چاہئے پھر جنگ کی وکالت کرنی چاہئے تاکہ وہ خود اپنی آنکھوں سے حالات کو دیکھ سکیں‘‘۔
محبوبہ نے کہا’’جنگ سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے ہم نے پہلے ہی پہلگام میں۲۶جانیں کھوئی ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہندوستان ایک عظیم قوم ہے بی جے پی قوم نہیں ہے لہذا اس کو سوال کرنا ملک مخالف حرکت نہیں ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اسی لئے معرض وجود میں آئی ہے تاکہ جموں وکشمیر کو خون خرابے سے باہر نکالا جائے ۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں بلکہ امن چاہتے ہیں، ہم مسائل کا سیاسی حل چاہتے ہیں‘‘۔
محبوبہ نے پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کیلئے بھر پور معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا’’مجھے گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا موقع ملا، میں نے دیکھا کہ جنگ سے لوگوں پر کیا گذری ہے کس قدر تباہی ہوئی ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا’’ابھی بھی کئی لوگ ننگے آسمان تلے زندگی گذار رہے ہیں انہیں ایک ٹینٹ بھی نہیں ملا ہے ‘‘۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں کو’جنگ متاثرہ زون‘قرار دیا جائے تاکہ ان تک جنگی بنیادوں پر امداد پہنچائی جا سکے اور ان کی باز آباد کاری کا کام فوری طور پر شروع کیا جاسکے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’جن کے مکان تباہ ہوئے ہیں ان کو۵۰لاکھ روپے معاوضہ دیا جانا چاہئے اور جن کی جانیں گئی ہیں ان کو شہید کا درجہ دیا جانا چاہئے اور اہلخانہ میں سے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جانی چاہئے ‘‘۔
محبوبہ نے کہا’’کئی علاقوں میں دکان تباہ ہوئے ہیں انہوں نے بینک سے جو قرضہ لیا ہے وہ معاف کیا جانا چاہئے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اگر پونچھ ہسپتال میں ٹراما سینٹر ہوتا اور اس کی ایمبولنسز میں ونٹی لیٹر نصب ہوتے تو شاید اتنی جانیں ضائع نہیں ہوتی لہذا اس ہسپتال میں تمام تر سہولیات دستیاب رکھنے کی ضرورت ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی ڈبلیو ٹی کی معطلی کے بعد تلبل نیوی گیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کی تیاریاں شروع

Next Post

سوپور میں پاک مقیم تین مطلوب دہشت گرد ہینڈلرز کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

سوپور میں پاک مقیم تین مطلوب دہشت گرد ہینڈلرز کی جائیداد ضبط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.