منگل, مئی 20, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا مکانات و شہری ترقی محکمہ کی تنظیم نو کی تجاویز کا جائزہ

عمرعبداللہ کاشہری حکمرانی اور عملی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-20
in اہم ترین
A A
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے پر پابندی تاریخی ناانصافی کا خاتمہ ہے :چوہان

ٹی۷۲ٹینکوں نے آپریشن سندور کے دوران ایل او سی پر مورچہ سنبھالا تھا‘پاکستانی پوسٹوں کو تباہ کیا

سرینگر///
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں مکانات و شہری ترقی محکمہ ( ایچ یو ڈِی ڈِی) کے تحت محکموں اور ایجنسیوں کی تنظیم نو کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے اِدارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے، مؤثر عمل آوری اور طویل مدتی دیرپایت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
میٹنگ کے آغاز میں کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی نے میٹنگ کو محکمے کی تنظیم نو کی تفصیلی رِپورٹ پیش کی جس کا مقصد کارکردگی بہتر بنانا، ذِمہ داریوں کو واضح کرنا اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ان تجاویز کو مالی منظوری حاصل ہو چکی ہے اور اِن کا مقصد اِنسانی وسائل کے بہتر اِستعمال، کارکردگی میں اِضافہ اور شہری حکمرانی کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
اہم تجاویز میں جے اینڈ کے ہاؤسنگ بورڈ کی تنظیم نو شامل ہے جس کا مقصد موجودہ عملے کے توازن کو بہتر بنانا ہے جہاں پچاس فیصد سے زیادہ ملازمین کلاس فورتھ ہیں۔ اِس میں تکنیکی صلاحیت میں اِضافے کیلئے نئی اسامیوں کو معرض وجود میں لانااور موجودہ عملے کی تنظیم نو شامل ہے۔
لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) میں سائنسی اور تکنیکی اَسامیوں کوپولیوشن کنٹرول کمیٹی کے معیارات کے مطابق نئے عہدوں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ سائنسی صلاحیتوں میں بہتری آئے اور ضرورت سے زیادہ کمی کا خاتمہ ہوگا۔
ٹاؤن پلاننگ آرگنائزیشن (ٹی پی او) کو شہری ترقی کی جدید ضروریات کے مطابق مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی گئی ہے جس میں خصوصی یونٹوں کی تشکیل‘ پالیسی سیلز کا قیام اور فیلڈ دفاتر کی تنظیم نو شامل ہے۔
سال۱۹۷۱ء میں قائم کی گئی آرکیٹیکٹس آرگنائزیشن کو بھی موجودہ دور کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کیلئے تنظیم نو کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سرینگر میونسپل کارپوریشن نے ۷۴ویں آئینی ترمیم کے بعد اَپنی ذِمہ داریوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا ہے لیکن اسے اَفرادی قوت اور بجٹ کی کمی کا سامنا ہے۔ مجوزہ تنظیم نو اس کے اِنتظامی ڈھانچے کو مؤثر بنانے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔
جموں و کشمیر کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اربن لوکل باڈیز (یو ایل بیز) میں تجاویز عملے کی کمی، انتظامی اوورلیپس اور شہری صفائی کے مسائل کو حل کرتی ہیں بالخصوص ماحولیاتی تحفظ اور نفاذ و محصولات سے متعلق عملے کی تنظیم نو پر زور دیا گیا ہے۔
جموں ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کی تنظیم نو کی تجویز کو اِس کے بورڈ سے منظوری مل چکی ہے اور یہ مزید غور وخوض کیلئے محکمہ اِنتظامیہ کو بھیجی گئی ہے۔
سری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈِی اے) کے لئے بھی تنظیم نو کی تجویز دی گئی ہے جس میں گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ دونوں گریڈوںکے عہدوں کا تقابلی جائزہ شامل ہے تاکہ پالیسی پر عملدرآمد اور منصوبوں کی تکمیل بہتر بنائی جا سکے۔
میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ شہری ماحولیاتی اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (یو اِی اِی ڈِی) کی تنظیم نو تکنیکی اَفرادی قوت کو مضبوط بنانے اور سائنسی بنیادوں پر ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی آب اور صفائی کے نظام میں بہتری پر مرکوز ہے۔
میٹنگ میں جموں میونسپل کارپوریشن کے نئے بھرتی قوانین کا بھی جائزہ لیا گیا جو اس تنظیم نو کے پیش نظروضع کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اِن تجاویز پر عملدرآمد سے مکانات و شہری ترقی محکمہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی، مالی بچت ممکن ہو گی اور شہری حکمرانی کو مؤثر بنایا جا سکے گا۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ یہ اِصلاحات دیرپا شہری ترقی، شفافیت اور اِنتظامی کارکردگی کے وسیع تر وژن کے مطابق ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سندھ طاس معاہدے پر پابندی تاریخی ناانصافی کا خاتمہ ہے :چوہان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے پر پابندی تاریخی ناانصافی کا خاتمہ ہے :چوہان

2025-05-20
ٹی۷۲ٹینکوں نے آپریشن سندور کے دوران ایل او سی پر مورچہ سنبھالا تھا‘پاکستانی پوسٹوں کو تباہ کیا
اہم ترین

ٹی۷۲ٹینکوں نے آپریشن سندور کے دوران ایل او سی پر مورچہ سنبھالا تھا‘پاکستانی پوسٹوں کو تباہ کیا

2025-05-20
آپریشن سندور میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا :بھارت
اہم ترین

’آپریشن سندور میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا ‘

2025-05-20
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری
اہم ترین

راجوری میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع پر تلاشی آپریشن جاری

2025-05-20
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
اہم ترین

ہندوستان نے ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے :کرن رجیجو

2025-05-20
طوفانی ہوائیں:’واد ی میں۵۰فیصد بجلی سپلائی بحال
اہم ترین

تیز ہوائیں چلنے سے بجلی کی ترسیلی لائنوں کو پہنچنے نقصان کے بعد مرمت کا کام تقریباً مکمل

2025-05-20
گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول اونہ گام کی پہل :مستقبل کو ماضی جاننے کا پروگرام
اہم ترین

جموں:۳۰سرحدی علاقوں میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

2025-05-20
کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے وقف کا پیغام پہنچائیں گے
اہم ترین

کل جماعتی وفود دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے وقف کا پیغام پہنچائیں گے

2025-05-17

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.