سرینگر//
قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے )نے وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار ے اور تلاشی کارروائیاں انجام دی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ا یجنسی نے سکمز صورہ میں بھی چھاپہ مارا جس دوران اس نے ریڈونی کولگام کے ایک شخص کو وہاں سے گرفتار کر لیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کے دستے ‘پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے جنوبی کشمیر کے اضلاع پلوامہ اور کولگام کے علاوہ وسطی کشمیر کے سری نگر اور گاندربل اضلاع میں عسکریت پسندی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے اور تلاشی کارروئیاں کی ہیں ۔
سری نگر کے حبہ کدل میں نذیر احمد ولد محمد رمضان (سبزی فروش) اور ستھرا شاہی کے رہائشی شاہ فیصل ولد خورشید احمد شاہ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو این اے آئی کی ٹیم شہید جنج پولیس اسٹیشن لائی۔این آئی اے کی ایک اور ٹیم نے پولیس کے ساتھ سکمزصورہ کے نیفرولوجی وارڈ نمبر۴ میں چھاپہ مارا اور ایک شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت ارشاد احمد الٰہی (۲۴) ولد فاروق احمد ساکن ہے، جو جنوبی کشمیر کے کولگام کے ریڈوانی پائین کا ساکن ہے۔اسی طرح کشمیر کے دیگر حصوں میں بھی چھاپے مارے گئے۔