نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ رواں مالی سال میں ہندوستان کی شرح نمو۵ء۷فیصد رہنے کا امکان ہے اور اس طرح یہ ملک بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ترقی درج کرے گا۔
مودی آن لائن برکس بزنس فورم۲۰۲۲کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔
برکس میں ہندوستان کے علاوہ برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہندوستان میں ہر میدان میں تبدیلی کی معنی خیز تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
مودی نے کہا کہ برکس کا قیام اس یقین کے ساتھ کیا گیا تھا کہ گروپ کی ابھرتی ہوئی معیشتیں عالمی اقتصادی ترقی کے انجن کا کردار ادا کریں گی۔
وزیر اعظم نے کہا’’آج دنیا کووڈ کے بعد اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنے پر مرکوز ہے ۔ اس صورتحال میں بھی برکس ممالک کا کردار اہم رہے گا‘‘۔
مودی نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی معیشت کو وبائی امراض سے پیدا ہونے والے مسائل سے بحال کرنے کیلئے’اصلاح(کارکردگی اور تبدیلی)اصلاح( عمل درآمد اور تبدیلی) کے منتر کے ساتھ کام کیا ہے ، جس کے نتیجے میں ہندوستانی معیشت کی اچھی کارکردگی سامنے آتی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا’’اس سال ہم۵ء۷فیصد کی ترقی کی توقع کر رہے ہیں جو ہمیں بڑی معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بنا دے گی۔‘‘