اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-07
in مقامی خبریں
A A
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

جموں//
پہلگام میں۲۲؍اپریل کو پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے دو ہفتے بعد ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے تحت طے شدہ ضابطوں کو معطل کرتے ہوئے چناب دریا کی روانی میں نمایاں کمی کر دی ہے ۔
یہ اقدام نہ صرف سفارتی محاذ پر ایک سخت پیغام تصور کیا جا رہا ہے بلکہ اسے ہندوستان کی آبی پالیسی میں ایک بنیادی تبدیلی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بگلیہار اور سلال پن بجلی منصوبوں پر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے’ریزر وائر فلشنگ آپریشن‘شروع کیے گئے ، جو عام طور پر سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو پہلے سے آگاہ کر کے کیے جاتے تھے ۔ لیکن اس بار، حکومت نے کسی بھی قسم کا رابطہ یا اطلاع دینا مناسب نہیں سمجھا۔
بگلیہار (ضلع رام بن) اور سالال (ضلع ریاسی) ڈیموں کے گیٹ کھول کر پانی کی سطح کو نیچے لایا گیا تاکہ تلچھٹ کی صفائی ہو سکے ، اور بعد ازاں انہیں بند کر کے پاکستان کی جانب بہنے والے پانی کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے ۔
حکام کے مطابق، ان کارروائیوں سے نیچے کی سمت پانی کے بہاؤ میں تقریباً ۹۰فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ، جس سے پاکستان کے پنجاب صوبے میں زرعی پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ہندوستان جلد ہی کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ (دریائے جہلم) پر بھی اسی نوعیت کی صفائی کارروائی کرے گا۔ یہ منصوبہ پہلے ہی پاک،ہندوستان آبی تنازعے کا مرکز بنا رہا ہے ۔
ساتھ ہی،ہندوستان نے جموں و کشمیر میں پکل دل، کیرو، کوار اور رتلے جیسے منصوبوں پر بھی کام کی رفتار تیز کر دی ہے تاکہ پاکستان کی جانب بہنے والے دریاوں کے پانی کو پوری طرح سے روک دیا جا سکے ۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ اقدامات ایک وسیع تر پالیسی جائزے کا حصہ ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے ساتھ آبی تعلقات کو قومی سلامتی اور مفادات کے تناظر میں ازسرنو دیکھنا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان اب سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی مکمل آبی حقوق کو استعمال کرنے کی راہ پر گامزن ہے ۔
دریں اثنا حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف سرکاری اعلانات پر ہی بھروسہ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مینڈھر علاقے میں سڑک حادثہ‘۴جاں بحق‘۴۴دیگرزخمی

Next Post

’اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ بے گناہ لوگوں کو نقصان نہ پہنچے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post

’اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ بے گناہ لوگوں کو نقصان نہ پہنچے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.