منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بانڈی پورہ میںسوشل میڈیاپر جھوٹی خبریں پھیلانے پر ۶؍افراد گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-02
in مقامی خبریں
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے بارے میں مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے کے الزام میں۶؍افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بانڈی پورہ پولیس کو متعدد ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد نے۲۴؍اپریل ۲۰۲۵کو کلنار بازی پورہ اجس میں ہونے والے انکاؤنٹر کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے جھوٹی اور من گھڑت داستانیں پھیلائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بانڈی پورہ پولیس نے ان تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہولڈرز کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج کیا ہے جن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ جھوٹی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
بیان میں کہا گیا’’ان تمام ملوث افراد کے مجرمانہ فعل نے ملکی سلامتی کے منظر نامے کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور خطے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کا رجحان پیدا ہوا ہے ‘‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ پولیس نے اس غیر قانونی فعل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں اور اس ضمن میں۶؍افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
گرفتار شدگان کی شناخت اعجاز احمد گوجر بانیا ولد زلف الدین گوجی بانیا ساکن بازی پرہ اجس، سرتاج احمد ملک ولد محمد سبحان ملک ساکن ملک پورہ رکھ حاجن، ظفر احمد گوجر ولد شاہ زمان گوجر ساکن بازی پورہ اجس، بلال احمد حرہ ولد عبدالحمید حرہ ساکن گنڈ جہانگیر حاجن، الطاف احمد وانی ولد عبد الجبار وانی ساکن بہار آباد حاجن اور بلال احمد پرے ولد عبدالمجید پرے ساکن کھوسہ محلہ کے طور پر کی گئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ بانڈی پورہ پولیس سوشل میڈیا صارفین سے ذمہ داری سے کام لینے اور قانونی اور اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی سرگرمیوں سے پرہیز کرنے کی تاکید کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقصد کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلگام حملہ :این آئی اے ڈائریکٹر جنرل پہلگام جا پہنچیں

Next Post

اے سی بی نے بانہال میں ایک سرکاری ملازم کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات کا مقدمہ دائر کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
اے سی بی کے سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے عہدیداروں سے جڑے ٹھکانوں پر چھاپے

اے سی بی نے بانہال میں ایک سرکاری ملازم کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات کا مقدمہ دائر کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.