ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اے سی بی نے بانہال میں ایک سرکاری ملازم کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات کا مقدمہ دائر کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-02
in مقامی خبریں
A A
اے سی بی کے سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے عہدیداروں سے جڑے ٹھکانوں پر چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جموں کشمیر انٹی کورپشن بیورو (اے سی بی) نے بانہال علاقے میں ایک سرکاری ملازم کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات جمع کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔
بیورو کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ تحصیل سپلائی آفس (ٹی ایس او) بانہال میں تعینات محکمہ سی اے پی ڈی کے نائٹ چوکیدار کے شاہی لال شوکت علی کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ یہ مقدمہ خفیہ تحقیقات کے بعد درج کیا گیا جس میں منکشف ہوا کہ ملزم نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے نام پر معلوم ذرائع آمدن سے کافی زیادہ منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں حاصل کی ہیں۔
بیان میں کہا گیا’’تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے اہم اثاثے جمع کیے ہیں، جن میں جموں کے اسرار آباد میں ایک عالی شان دو منزلہ رہائشی مکان، بانہال میں ایک اور دو منزلہ مکان، مختلف مقامات پر متعدد اراضی پلاٹ، اور عالی شان گاڑیاں شامل ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مالیاتی دستاویزات اور ایسے شواہد بھی ملے ہیں جو کہ بے حساب دولت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران عدالت سے تلاشی کے وارنٹ حاصل کیے گئے اور آزاد گواہوں اور مجسٹریٹوں کی موجودگی میں ملزم کی سدھرا اور بانہال میں واقع رہائش گاہوں کی وسیع تلاشی لی گئی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران مختلف بینکوں سے تعلق رکھنے والی۱۶چیک بکیں اور پانچ پاس بکس، مختلف مقامات پر جائیدادوں سے متعلق زمینی دستاویزات، ایک پاسپورٹ جس میں بین الاقوامی سفری تاریخ درج ہے ، غیر ملکی کرنسی نوٹ، سینئر افسران،،جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سی اے پی ڈی، رام بن اور ٹی ایس او بانہال شامل ہیں، کے تین سرکاری ربڑ سٹیمپ اور دیگر مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ میںسوشل میڈیاپر جھوٹی خبریں پھیلانے پر ۶؍افراد گرفتار

Next Post

کچھ گھنٹوں کی معطلی کے بعدقاضی گنڈ میں ٹرین سروس بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
۲۰۲۳کے آخر تک کشمیر کو ریلوے لنک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے جوڑ دیا جائے گا

کچھ گھنٹوں کی معطلی کے بعدقاضی گنڈ میں ٹرین سروس بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.