سر نگر///
پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں یو اے پی اے کے تحت درج ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے وابستہ ایک شخص کے گھر کی تلاشی لی اور اس دوران قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور پولیس نے یو اے پی اے کے سیکشن۱۰کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر ۲۰۲۵/۴۲کی تحقیقات کے سلسلے میں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے وابستہ ایک شخص کے گھر کی تلاشی لی۔
انہوں نے کہا کہ یہ تلاشی کارروائی عدالت سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد انجام دی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران کالعدم تنظیم سے منسلک قابل اعتراض مواد ضبط کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ تلاشی کارروائیاں ایگزیکیٹو مجسٹریٹ اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں انجام دی گئیں اور اس دوران تمام قانونی لوازمات کو یقینی بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔