اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

غیر جانبدار تحقیقات کی پاکستانی پیشکش پر عمرعبداللہ کا سوال

’پاکستانی قیادت کے بیانات کو اہمیت نہیں دینا چاہتا ہوں ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-27
in اہم ترین
A A
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

رام بن//
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے۲۲؍ اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی غیر جانبدار انہ اور شفاف تحقیقات میں شامل ہونے کی پاکستان کی پیش کش پر سوال اٹھایا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’پہلگام کا حالیہ سانحہ اس مسلسل الزام تراشی کی ایک اور مثال ہے، جسے روکنا ضروری ہے‘‘۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز کہا کہ ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے اپنا کردار جاری رکھتے ہوئے، پاکستان کسی بھی غیر جانبدار، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ’’پہلے انہوں نے (پاکستان نے) یہ قبول نہیں کیا کہ پہلگام میں کچھ ہوا ہے۔ پھر انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہندوستان نے کیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے ہم پر الزام لگایا تھا، اس لیے ان کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے‘‘۔
شریف کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر عمرعبداللہ نے کہا’’میں ان (پاکستانی رہنماؤں) کے بیانات پر زیادہ تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ مجھے اس واقعے پر افسوس ہے، جو نہیں ہونا چاہیے تھا‘‘۔
پاکستان کے ساتھ۱۹۶۰کے سندھ طاس معاہدے پر، جسے بھارت نے پہلگام حملے اور دریائے چناب پر تعمیر کیے جانے والے ڈیموں کے لیے سرحد پار رابطے کے لیے روک دیا ہے‘عمر عبداللہ نے کہا’’آپ دونوں کو کیوں جوڑ رہے ہیں؟ پانی کے معاہدے کا ان چیزوں سے کیا تعلق ہے؟ سندھ طاس معاہدہ معطل ہو یا نہ ہو، اس کا ان منصوبوں سے کیا لینا دینا ہے‘‘؟
وزیر اعلیٰ رام بن میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے بعد ضروری خدمات کی بحالی کا جائزہ لینے کے لئے آئے تھے۔
اپنے دورے کے دوران عمرعبداللہ سیلاب سے متاثرہ دھرم کنڈ گاؤں گئے تھے، جہاں ۲۰؍اپریل کو تین افراد ہلاک اور درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔
عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ان کے دورے کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ان کی حکومت پہلگام دہشت گردانہ حملے پر توجہ مرکوز کرنے کے باوجود قدرتی آفت کے متاثرین کو نہیں بھولی ہے۔
یہاں ضروری خدمات کی بحالی سمیت صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے افسروں کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے ۲۰؍اپریل کو تباہی کی وجہ سے اپنی زمین اور مکانات کھونے والوں کیلئے محفوظ مقامات پر پانچ مرلہ زمین کا اعلان کیا۔
اس قدرتی آفت میں تین افراد ہلاک اور ۶۰۰سے زیادہ مکانات اور تجارتی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا جس سے رام بن شہر کے قریب معروف سے سیری تک چار کلومیٹر طویل جموں سرینگر قومی شاہراہ کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘

Next Post

وادی میںگھروں کی مسماری اور گرفتاری جاری 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
پہلگام حملہ: جنوبی کشمیر میں مزید تین دہشت گردوں کے گھر تباہ

وادی میںگھروں کی مسماری اور گرفتاری جاری 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.