اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بارہمولہ میں دہشت گردی کی سرگرمیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں: ایس ایس پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-17
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

بارہمولہ/۱۷اپریل

بارہمولہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گریندر پال سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ ضلع میں دہشت گردی کی سرگرمیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہیں اور سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ سیکورٹی ایجنسیوں کےلئے ایک اہم تشویش بنی ہوئی ہے۔

یس ایس پی سنگھ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا”ایسا نہیں ہے کہ دہشت گرد صرف جموں میں موجود ہیں۔ ہمیں بارہمولہ میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں روزانہ خفیہ اطلاعات مل رہی ہیں، خاص طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ہونے کی وجہ سے“۔

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

پولیس آفیسر نے کہا کہ خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے اور سیکورٹی فورسز چوکس ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا”ہم اس حقیقت سے واقف ہیں کہ خطرہ ختم نہیں ہوا ہے۔ ہم نے اپنے محافظوں کی تعداد میں کمی نہیں کی ہے اور نہ ہی ہم نے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے اپنی کوششیں کم کی ہیں جو اب بھی موجود ہیں“۔

سنگھ نے مزید کہا کہ سکیورٹی ادارے قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور پوری شدت کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان دہشت گردوں کو پکڑنے اور تشدد کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کو روکنے کےلئے 100 فیصد ہم آہنگی اور عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اس بات کو یقینی بنانے کےلئے اپنی نگرانی تیز کردی ہے کہ منشیات کو بارہمولہ میں داخل ہونے کا راستہ نہ ملے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ضلع میں تقریبا ً1600 کنبے ہیں جن کے رشتہ دار ایل او سی کے پار ہیں اور ان میں سے تقریباً 100 کنبے کسی نہ کسی حد تک اسمگلنگ یا دراندازوں کی مدد کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ان کاکنا تھا”ہم ان کنبوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان 100 میں سے پانچ کی شناخت ممنوعہ اشیاء، ہتھیاروں کی اسمگلنگ یا دراندازی میں سہولت فراہم کرنے میں سرگرم ی سے ملوث ہونے کے طور پر کی گئی ہے“۔

ایس ایس پی بارہمولہ نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں اور ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جا رہا ہے۔

سنگھ نے ملوث افراد کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی کے پار اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات اور بات چیت کرنا ٹھیک ہے، لیکن ایک بار جب آپ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں تو ہم آپ کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ ”اگر کسی کو لگتا ہے کہ ہندوستانی قانونی نظام اس تک نہیں پہنچ پائے گا، تو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اس طرف سے اس طرح کے کاموں میں مدد کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا“۔

ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس کے علاوہ انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی منشیات کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔” ابتدائی مرحلے میں منشیات کی آمد کو روکنے کےلئے معلومات کی بنیاد پر احتیاطی حراستیں کی جارہی ہیں“۔

سنگھ نے کہا”اگر منشیات ختم ہو جاتی ہیں، تو قانونی عمل اس کے بعد آتا ہے۔ ایف آئی آر درج کی جاتی ہے، اور پی آئی ٹی،این ڈی پی ایس ایکٹ جیسے قوانین کے تحت کارروائی کی جاتی ہے“۔

پولیس آفیسر نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی پولیس زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے ساتھ عسکریت پسندی اور منشیات کی دہشت گردی دونوں سے نمٹنے کےلئے پرعزم ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوئی تقرری نہیں،’صارف کے ذریعے وقف‘ میں کوئی تبدیلی نہیں:سپریم کورٹ

Next Post

پاکستان ایک ناکام ریاست ہے:ائل جی سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
پاکستان ایک ناکام ریاست ہے:ائل جی سنہا

پاکستان ایک ناکام ریاست ہے:ائل جی سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.