منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پہلگام کے لوگ شری امرناتھ جی یاترا کی حفاظت کریں گے :محبوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-11
in تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پہلگام کے لوگ شری امرناتھ جی یاترا کی حفاظت کریں گے ۔
محبوبہ نے کہا کہ کشمیر کے لوگ شری امرناتھ جی یاتریوں کا اسی طرح استقبال کریں گے جس طرح پہلے کرتے تھے ۔
پی ڈی پی کی صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو پہلگام میں ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
محبوبہ نے کہا’’بائسرن وادی میں جو حادثہ پیش آیا اس کے بعد حالات بدل گئے ، دس ہزار گھوڑے بانوں، ہوٹل والوں، دکانداروں، ٹیکسی والوں، آٹو والوں، سومو والوں کے حالات خراب ہوگئے ‘‘۔
پی ڈی پی کی صدر کا کہنا تھا’’ان لوگوں کو بینکوں کا قرضہ ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ بہت پریشان ہیں‘‘۔
محبوبہ نے کہا’’آج میرے یہاں آنے کا خاص مقصد یہ تھا کہ امر ناتھ جی کی یاترا آنے والی ہے اس لئے میں نے اس یاترا کے روٹس پر جو ورکر رہتے ہیں ، ان کو یہاں بلایا اور کہا کہ شری امرناتھ جی یاترا کی رکھوالی یہاں کے لوگوں کو کرنی ہے ، پہلگام کے لوگوں کو کرنی ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا’’اس طرح لوگوں کا اعتماد بحال ہوگا اور سیاحت دوبارہ بحال ہوگی‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے جموں وکشمیر حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ بند پارکوں کو کھولیں تاکہ مقامی سیاح وہاں جا سکیں جس سے گھوڑے والوں، دکانداروں کو کچھ فائدہ ہوسکے ۔
محبوبہ نے شرائن بورڈ انتظامیہ سے اپیل کی کہ جن گھوڑے بانوں کے پاس جتنے گھوڑے ہیں انہیں اتنے گھوڑے یاتریوں کی خدمت کیلئے لانے کی اجازت دی جائے ۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’کشمیر کے لوگ اسی طرح یاتریوں کا استقبال کریں گے جس طرح پہلے کرتے تھے اور ان کی خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں دو بین ریاستی منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

Next Post

اہرہ بل میں ویشو نالہ سے نوجوان کی لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

اہرہ بل میں ویشو نالہ سے نوجوان کی لاش برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.