منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چناب ریل پل نے جموں کشمیر میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا: ریلویز

’یہ ریل پل نہ صرف دو پہاڑوں کو جوڑتا ہے بلکہ جموں کشمیر کیلئے خواب، ترقی اور ایک نئے دور کو جوڑتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-10
in اہم ترین
A A
کٹرابانہال سیکشن پر ٹرین کا پہلا کامیاب آزمائشی سفر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ۱۹؍اپریل کو اس کے باضابطہ افتتاح سے قبل وزارت ریلوے نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ چناب ریل پل نہ صرف دو پہاڑوں کو جوڑتا ہے بلکہ جموں کشمیر کیلئے خواب، ترقی اور ایک نئے دور کو جوڑتا ہے۔
مودی۲۷۲ کلومیٹر طویل ادھم پور،سرینگر،بارہمولہ ریل لنک کی تکمیل کے موقع پر جموں سے سرینگر براستہ کٹرا وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
ریلوے بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلسٹی دلیپ کمار نے کہا’’ہمالیہ کے جغرافیائی طور پر پیچیدہ اور غیر مستحکم علاقے میں تعمیر کیا گیا چناب پل بنیادی ڈھانچے کے کارنامے سے کہیں زیادہ ہے… یہ ہندوستان کے حوصلے، جدت طرازی اور دور دراز علاقوں میں بھی ترقی لانے کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے‘‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دریائے چناب پر یہ پل صرف دو پہاڑوں کو نہیں جوڑتا بلکہ یہ جموں و کشمیر کے خوابوں، ترقی اور ایک نئے دور کو جوڑتا ہے۔
وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں سلال ڈیم کے قریب ۱۳۱۵ میٹر پر پھیلا ہوا یہ پل۴۶۷میٹر پر محیط ہے اور۲۶۶ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا برداشت کر سکتا ہے۔
وزارت کے مطابق یہ پل اونچائی کے لحاظ سے ایفل ٹاور سے بھی زیادہ بلند ہے اور ندی کی سطح سے ریل کی سطح تک قطب مینار سے تقریبا پانچ گنا اونچا ہے۔
کمار نے کہا’’اس انجینئرنگ معجزے کی تعمیر میں۲۸ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ اسٹیل شامل تھا اور ہندوستانی ریلوے میں اپنی نوعیت کا پہلا کیبل کرین سسٹم متعارف کرایا گیا تھا ، جس کا استعمال۹۱۵ میٹر چوڑی کھائی میں سامان لے جانے کیلئے کیا جاتا تھا۔
یہ پل اودھم پور،سرینگر،بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے اور یہ’’نہ صرف علاقے بلکہ امنگوں کو جوڑتا ہے۔ وادی کشمیر کو باقی ہندوستان سے ہر موسم میں، قابل اعتماد ریل روٹ سے جوڑتا ہے‘‘۔
وزارت نے دعویٰ کیا کہ یہ’’دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل‘‘ ہے جو ندی کے کنارے سے ۳۵۹ میٹر اوپر ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جل جیون مشن میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے ہاؤس کمیٹی تشکیل

Next Post

سوپور میں لشکرِ طیبہ کے دو ہینڈلرز کی جائیداد قرق:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

سوپور میں لشکرِ طیبہ کے دو ہینڈلرز کی جائیداد قرق:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.