سرینگر///
حکام نے کشمیر کے میرواعظ‘مولوی محمد عمرفاروق کو آج مسلسل دوسری بار جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکا۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو لگاتار دوسرے جمعہ کو بھی اپنے گھرمیں نظر بند کرنے اور ان کی پر امن منصبی اور دینی ذمہ داریوں پر قدغن عائد کئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
انجمن نے ایک بیاب میںکہا ہے کہ میرواعظ کے تئیں حکام کا یہ غیر جمہوری رویہ مسلمانان کشمیر کیلئے شدید اذیت کا باعث بن رہا ہے ۔
اس دوران میرواعظ نے اپنی نظر بندی کے دوران بیان میں کہا ہے کہ ان کی نظر بندی اور جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی حکام کی اس مرکز سے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے ۔
عمرفاروق نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ متنازعہ وقف بل کے پاس ہونے کے بعد ملک میں مسلمانوں کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ اب مسلمانوں کو مساجد میں نماز کی ادائیگی اورقبرستانوں میں دفن کرانے کیلئے بھی حکام کی اجازت درکار ہوگی۔