ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آزادی اظہار رائے کے تحفظ کیلئے عدالتوں کو سب سے آگے ہونا چاہئے:سپریم کورٹ

’ اظہار رائے پر پابندی ’معقول ہونی چاہئے‘خیالی نہیں‘ آئین کا آرٹیکل۱۹(۲) آرٹیکل۱۹(۱)کے تحت ضمانت دی گئی آزادیوں پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-29
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف ان کے انسٹاگرام پوسٹ کیلئے درج ایف آئی آر کو خارج کر دیا ہے جس میں انہوں نے ’اے خون کے پیاسے بات سنو‘ کے عنوان سے ایک نظم پیش کی تھی ۔
سپریم کورٹ نے کہا ’آزادی اظہار رائے کے تحفظ کیلئے عدالتوں کو سب سے آگے ہونا چاہئے۔
جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجل بھوئیان کی بنچ نے پرتاپ گڑھی کے خلاف کارروائی شروع کرنے میں گجرات پولیس کی حد سے زیادہ جوش و خروش کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جرم نہیں کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی ’معقول ہونی چاہئے، خیالی نہیں‘۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آئین کا آرٹیکل۱۹(۲) آرٹیکل۱۹(۱)کے تحت ضمانت دی گئی آزادیوں پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ خیالات اور خیالات کے اظہار کی آزادی کے بغیر آئین کے آرٹیکل۲۱ کے تحت دی گئی باوقار زندگی گزارنا ناممکن ہے۔’’ ایک صحت مند جمہوریت میں، مختلف خیالات کا مقابلہ جوابی تقریر کے ذریعے کیا جانا چاہیے، نہ کہ دباو کے ذریعے۔ ادب، جس میں شاعری، ڈرامہ، فلمیں، اسٹینڈ اپ کامیڈی، طنز اور آرٹ شامل ہیں، زندگی کو زیادہ بامعنی بناتے ہیں‘‘۔
سپریم کورٹ کا یہ تبصرہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے بارے میں اپنے سیٹ پر انہوں نے جو کچھ کہا تھا اس سے متعلق ایک بڑے سیاسی تنازعہ کے درمیان سامنے آیا ہے۔ کامرا کے سیٹ کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس کے بعد کامک اور ممبئی کھار کے مقام کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جہاں انہوں نے سیٹ پر توڑ پھوڑ کی تھی۔
دوسری طرف پرتاپ گڑھی کے خلاف۳ جنوری کو جام نگر پولیس اسٹیشن میں ایک وکیل کے کلرک نے ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ان کی انسٹاگرام پوسٹ میں نظم نے بدامنی کو بھڑکایا اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کیا۔
گجرات ہائی کورٹ نے اس سے پہلے پرتاپ گڑھی کو قانون ساز کے طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
پرتاپ گڑھی نے دعویٰ کیا کہ یہ نظم مشہور شاعر فیض احمد فیض یا حبیب جالب نے لکھی ہے۔ انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت میں اے آئی ٹول (چیٹ جی پی ٹی) سے اسکرین شاٹس جمع کرائے۔ تاہم استغاثہ کا کہنا تھا کہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ان کو سوشل میڈیا پر زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
گجرات ہائی کورٹ نے نظم کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کرکے فرقہ وارانہ منافرت کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ کو منسوخ کرنے سے اس سال۱۷جنوری کو انکار کردیاتھا۔اس کے بعدپرتاپ گڑھی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
پرتاپ گڑھی کے خلاف۳جنوری کومقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گجرات کی جام نگر پولیس نے ان کے خلاف مذہب، ذات پات کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے ، قومی یکجہتی کے لیے متعصبانہ بیانات دینے ، مذہبی گروہ یا ان کے عقائد کی توہین کرنے اور عوام یا دس سے زائد افراد کے گروہ کے ذریعے جرم کرنے کیلئے اکسانے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کی درگاہ حضرت بل حاضری

Next Post

تیز ہواؤں سے بڑے پیمانے پر نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
تیز ہواؤں سے بڑے پیمانے پر نقصان

تیز ہواؤں سے بڑے پیمانے پر نقصان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.