ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے 10 دنوں کےلئے ہڑتال ختم کر دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-27
in تازہ تریں
A A
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/۲۷مارچ

جل شکتی کے وزیر جاوید احمد رانا کے ساتھ جمعرات کو میٹنگ کے بعد پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے کام چھوڑ ہڑتال 10 دنوں کے کے لئے ختم کر دی۔

واضح رہے کہ محکمہ جل شکتی میں کام کرنے والے ڈیلی ویجر گذشتہ کچھ روز سے کام چھوڑ ہڑتال پر تھے ۔

متعلقہ

’تقرری نامہ محض دستاویز نہیں،خدمت کی دعوت ہے‘

ریاستی درجہ بحال ہونے پر موجودہ اسمبلی برقرار رہ سکتی ہے‘نئے انتخابات لازمی نہیں: قانونی ماہرین

جموں و کشمیر اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ ہڑتال پر بیٹھے ان ڈیلی ویجروں کے ساتھ بات کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی کام چھوڑ ہڑتال سے جموں وکشمیر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے ۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان ڈیلی ویجروں سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تھی اور انہیں سرکار کی طرف سے عارضی ملازموں کےلئے بنائی گئی کمیٹی کے ساتھ بات کرنے کو کہا تھا۔

یہ ڈیلی ویجر کم ازکم ویجز ایکٹ لاگو کرنے‘ 4 سو کروڑ رویے پنڈنگ رقم واگذار کرنے اور ریٹائر منٹ کے معاملے کے مطالبوں کو لے کر کام چھوڑ ہڑتال پر تھے ۔

وزیر کے ساتھ جمعرات کو میٹنگ کے بعد ڈیلی ویجروں کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا”آج صبح ہماری جل شکتی کے وزیر جاوید احمد صاحب کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر میٹنگ ہوئی، جنہوں نے ہمیں عید، نوراتری کے تہواروں کے پیش نظر ہڑتال ختم کرنے کو کہا“۔

انہوں نے کہا”وزیر نے ہماری دو مانگوں 4 سو کروڑ روپے واگذار کرنے اور لداخ یونین ٹریٹری کی طرح منیمم ویجز دینے کا وعدہ کیا جبکہ ریٹائرمنٹ کے معاملے کے بارے میں بھی وہ متعلقہ افسروں کے ساتھ بات کریں گے “۔

ان کا کہنا تھا”ہم نے کام چھوڑ ہڑتال 10 دنوں کے لئے ختم کر دی ہے تاہم ہم احتجاج جاری رکھیں گے کیونکہ ہمارے ساتھ پہلے بھی دھوکہ ہوا ہے“۔

دریں اثنا وزیر جل شکتی نے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا”پی ایچ ای کے ڈیلی ویجروں کے ساتھ ثمر آور بات ہوئی جنہوں نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ لیا“۔

رانا نے کہا”میں نے انہیں یقین دلایا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت مرحلہ وار طریقے سے ان کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ان کی گراں قدر خدمات کو تسلیم کیا جاتا ہے “۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا”ہم ڈیلی ویجروں کے مسائل کو حل کرنے کےلئے ایک منصفانہ طریقے سے کام کر رہے ہیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ میں تازہ جھڑپ‘ پولیس اہلکار زخمی

Next Post

کٹھوعہ جھڑپ:ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار زخمی ، آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تقرری نامہ محض دستاویز نہیں،خدمت کی دعوت ہے‘
اہم ترین

’تقرری نامہ محض دستاویز نہیں،خدمت کی دعوت ہے‘

2026-09-19
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

ریاستی درجہ بحال ہونے پر موجودہ اسمبلی برقرار رہ سکتی ہے‘نئے انتخابات لازمی نہیں: قانونی ماہرین

2026-09-19
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’حسبِ توقع وہی پرانا ٹال مٹول‘: بحری تصادم پر پاکستان کا جواب مسترد

2026-09-19
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا
اہم ترین

امریکہ کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایرانی وفد کو ویزے، فلسطینی قیادت کا انکار

2026-09-19
مرکز نے بامعنی مذاکرات کے لیے ہاتھ بڑھایا:وانگچک
اہم ترین

لداخ احتجاج کا ایک سال‘وانگچک مارچ کی قیادت کریں گے

2026-09-19
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے  جی او سی کا ادھمپور میں انکاؤنٹر مقام کا دورہ جاری آپریشن کا جائزہ لیا

2026-09-19
ڈی جی پی کا انسداد دہشت گرد ی کارروائیوں کا جائزہ
اہم ترین

وردی ذمہ داری کی علامت ہے ، خطرات بھی ہوتے ہیں: پربھات

2026-09-19
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

لیہہ میں مٹی کا تودہ گرنے  سے لداخ میں دو مزدور ہلاک

2026-09-19
Next Post
اسمبلی انتخابات سے قبل فوج کی دراندازی کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میںاضافہ

کٹھوعہ جھڑپ:ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار زخمی ، آپریشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.