جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

رام بن میں یو اے پی اے کےتحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-05
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے ضلع رام بن کے دھرم کنڈ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) کی دفعہ۲۵کے تحت زرعی اراضی کی صورت میں غیر منقولہ جائیداد ضبط کی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا’’دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اقدام میں، رام بن پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے )۱۹۶۷کے سیکشن۲۵کے تحت ایک کنال۱۱مرلہ زرعی اراضی کو ضبط کر لیا ہے‘‘۔
ترجمان نے کہا’’مذکورہ اراضی پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ملی ٹنٹ علی محمد عرف ابراہیم شیخ ولد عبداللہ شیخ ساکن سمبر کے نام خسرہ نمبر۶۷۵؍اور کھیوٹ نمبر۹۸کے تحت درج ہے‘‘۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ جائیداد ریونیو ریکارڈ میں درج کی گئی ہے اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت اس کی فروخت یا منتقلی پر پابندی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا’’یہ ضبطی یو اے پی اے کے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن دھرم کنڈ میں درج ایف آئی آر نمبر۲۰۲۴/۲میں انجام دی گئی اور اس کو قانونی طریقہ کار کی مکمل تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے پولیس ٹیم اور ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں انجام دیا گیا‘‘۔
پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی خطے میں غیر قانونی اور تخریبی سرگرمیوں میں جاری تحقیقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو بے اثر کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے رام بن پولیس کی لگن کو اجاگر کرتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریل رابطے کا افتتاح:۶ جون کوجموں کشمیر میں نئے دور کا آغاز ہوگا:سنہا

Next Post

اودھم پور میں ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

اودھم پور میں ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.