جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر کو ریل سے جوڑنے کا خواب نریندر مودی کی قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-07
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
اسمبلی انتخابات:کانگریس اور این سی سے کوئی چیلنج نہیں :جتندر سنگھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جموں//
وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعے کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کو ریل کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کا خواب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پورا ہوا ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ جموں کو ریل سے ۱۹۷۲میں جوڑا گیا تھا، مگر شاید تقدیر اس لمحے کا انتظار کر رہی تھی جب نریندر مودی وزیر اعظم بنیں اور کشمیر بھی ریل کے قومی نیٹ ورک سے جُڑ جائے ۔
مرکزی وزیر نے جمعہ کے روز کٹرا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کٹرا تا سرینگر وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاحی پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا’’جموں۱۹۷۲میں ریل سے جُڑا، اور یہ تاریخی موقع تھا۔ لیکن کشمیر کے لیے یہ لمحہ اب آیا ہے ، اور شاید یہ مقدر کا فیصلہ تھا کہ جب نریندر مودی جی وزیر اعظم بنیں گے ، تب ہی کشمیر کو بھی ریل نیٹ ورک سے جوڑنے کا خواب پورا ہو گا‘‘۔
ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ یہ صرف ایک ریل لائن نہیں بلکہ قومی اتحاد، یکجہتی، اور نئی ترقی کی علامت ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ریل کنکشن اب محض جغرافیائی فاصلے کم کرنے کا ذریعہ نہیں رہا بلکہ دلوں کو جوڑنے اور معیشت کو نئی رفتار دینے کا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے ۔
مرکزی وزیر نے اس منصوبے میں شامل انجینئرز، مزدوروں اور مقامی عوام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اتنے دشوار گزار پہاڑی علاقوں، گہری وادیوں اور ناقابلِ رسائی مقامات پر کام کرنا ایک چیلنج ضرور تھا، لیکن ان سب کی محنت نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔
ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ یہ صرف کشمیر کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے بھارت کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے ، اور مودی حکومت نے جس عزم اور وژن کے ساتھ اسے ممکن بنایا، وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال بنے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی صدر ٹرمپ نے نیپال کو بھی نہیں بخشا

Next Post

کشمیر کو ریل نیٹ ورک سے جوڑنے کا خواب وزیر اعظم مودی کے پختہ عزم سے ہی ممکن ہوا:اشونی ویشنو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
یونیفائیڈ پنشن اسکیم کومنظوری۔۔۔اس سے مرکزی حکومت کے۲۳ لاکھ ملازمین مستفید ہوں گے 

کشمیر کو ریل نیٹ ورک سے جوڑنے کا خواب وزیر اعظم مودی کے پختہ عزم سے ہی ممکن ہوا:اشونی ویشنو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.