جموں/ 20 مارچ
بی جے پی کے رکن اسمبلی سنیل بھاردواج کا دعویٰ ہے کہ ایوان میں حزب اختلاف کے ممبروں کو اپنی بات رکھنے کےلئے پورا وقت نہیں مل رہا ہے جبکہ نیشنل کانفرنس کے ممبروں کو بولنے کےلئے زیادہ وقت دیا جا رہا ہے ۔
بھاردواج نے کہا”میں نے گذشتہ روز ہا¶س میں بات شروع کی ہی تھی کہ دو ڈھائی منٹ کے بعد گھنٹی بجنا شروع ہوگئی“۔ان کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو چاہئے کہ وہ سب کو یکساں نظر سے دیکھیں۔
بی جے پی لیڈر نے اس کا اظہار جمعرات کو یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
بھاردواج نے کہا”کئی دنوں سے اسمبلی کارروائی چل رہی ہے اور ایک دن میں تین چار گرانٹس لائی جا رہی ہیں“۔
ان کا کہنا تھا”اپوزیشن کے ممبروں کو پورا وقت نہیں مل رہا ہے‘ میں نے گذشتہ روز ہا¶س میں بات شروع کی ہی تھی کہ دو ڈھائی منٹ کے بعد گھنٹی بجنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ہم اپنی بات نہیں رکھ پا رہے ہیں“۔
بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کی اسپیکر کو چاہئے کہ وہ سب کو یکساں نظر سے دیکھیں ۔انہوں نے کہا”اگر صحیح طریقے سے وقت نہیں دیتے ہیں تو ہمیں اس پر احتجاج ہی کرنا پڑے گا“۔
ان کا کہنا تھا ”اسمبلی میں زیادہ وقت نیشنل کانفرنس کے ممبروں کا دیا جاتا ہے گذشتہ روز بھی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے۸ممبروں نے بات کی جبکہ ہمارے صرف۳ ممبروں نے اپنی بات رکھی “۔
بھارد واج نے کہا”جب ہمیں وقت نہیں ملے گا تو ہم اپنے حلقوں کی بات کس طرح رکھ سکتے ہیں“۔انہوں نے کہا”اسمبلی میں ڈسپلن ہونی چاہئے اور اسپیکر صاحب کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔“