بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی مستقلی کیلئے پینل تشکیل دیا گیا ہے : عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-20
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بی جے پی ایک بھی بڑے پروجیکٹ کا نام بتائے جو 370کے ہوتے مکمل نہیں ہو تا :وزیر اعلیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/ 20 مارچ

جموں کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو مستقل کرنے کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک پینل تشکیل دیا گیا ہے جو چھ ماہ کے اندر حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں میں خالی عہدوں کو پر کرنے کے لئے تیزی سے بھرتی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

اسمبلی میں بی جے پی ایم ایل اے ستیش شرما کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عبداللہ نے کہا”پچھلی بار اسمبلی میں ایک کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا، اور (اس کی تشکیل کے لئے) باضابطہ حکم جاری کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی جانچ کے لئے چیف سکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے“۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پینل کو معاملے کا جائزہ لینے کے لئے چھ ماہ کا وقت دیا گیا ہے اور سفارشات موصول ہونے کے بعد حکومت اس کے مطابق کارروائی کرے گی۔

جموں و کشمیر حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو مستقل کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے چہارشنبہ کے روز چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

فاسٹ ٹریک بھرتی کے معاملے پر عمرعبداللہ نے خالی آسامیوں کو موثر طریقے سے پر کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں 15,000 سے زیادہ خالی آسامیوں کو پر کرتے ہوئے بھرتی کے عمل کو تیز کردیا ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کو13,466غیر گزٹڈ آسامیوں کو بھیجا گیا تھا، جن میں سے 9,351کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے۔ان کاکہنا تھا کہاسی طرح جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) کو بھیجے گئے 2390 گزیٹیڈ عہدوں میں سے 2175 کا انتخاب کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ بھرتیوں کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ان کاکہنا تھا”ہم نے ملٹی ٹاسک سروس (ایم ٹی ایس) کی 10,757 خالی آسامیوں کی نشاندہی کی ہے جن کا فی الحال محکمہ خزانہ جائزہ لے رہا ہے۔ ان عہدوں کو جلد ہی بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کو بھیج دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 6000 خالی آسامیوں کو ریفرل کے لئے تیار کیا گیا ہے اور جلد ہی بھرتی کے لئے بھیجا جائے گا“۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کےلئے حکومت نے پے لیول 5 (29,200-92,300 روپے) تک کے تمام عہدوں کے لئے انٹرویو کو ختم کردیا تھا۔ 14 فروری کے ایک حالیہ حکم میں جونیئر انجینئروں اور نائب تحصیلداروں سمیت لیول 6 کے عہدوں کے لئے انٹرویو کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت بھرتیوں میں شفافیت اور کارکردگی کو بڑھا رہی ہے ، وزیر اعلی نے کہا”منصفانہ بھرتی کو یقینی بنانے کے لئے ، بھرتی کے قواعد پر نظر ثانی کی گئی اور 22 نومبر ، 2022 کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اب، کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان منعقد کیے جائیں گے، اور جہاں بھی ممکن ہو ایک سے زیادہ عہدوں کے لئے ایک ہی امتحان منعقد کیا جائے گا“۔جے کے پی ایس سی اور جے کے ایس ایس بی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہدف پر مبنی نقطہ نظر اپنائیں اور مقررہ وقت کے اندر بھرتیاں مکمل کریں۔

عمرعبداللہ نے کہا”ہمارا مقصد اس سال کے آخر تک 1,502 گزٹڈ اور 5,751نان گزیٹیڈ خالی آسامیوں کو پر کرنا ہے، جس میں 150 جونیئر انجینئر کے عہدے بھی شامل ہیں جنہیں حال ہی میں جے کے ایس ایس بی کو بھیجا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں بھی بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا، ‘ہم اسسٹنٹ پروفیسرز، لائبریرین اور فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرز کے لیے 150 گزٹڈ خالی آسامیوں پر کارروائی کر رہے ہیں۔ 840 خالی آسامیوں میں سے 476 کو پر کیا جا چکا ہے اور باقی 364 کے لئے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ 116 غیر گزٹڈ آسامیوں کو مالی منظوری کے لئے بھیجا گیا ہے۔

عمرعبداللہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ حکومت کی توجہ جموں و کشمیر میں بھرتیوں میں تیزی لانے ، انصاف کو یقینی بنانے اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے ممبروں کو بولنے کےلئے زیادہ وقت دیا جا رہا ہے

Next Post

کشمیر موسم خشک و خوشگوار‘مارچ کے اختتام تک کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
Next Post
تیز آندھی کے جھیل ڈل میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچا لیا گیا

کشمیر موسم خشک و خوشگوار‘مارچ کے اختتام تک کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.