رانچی// قومی خواتین ہاکی لیگ 2024-2025 کے آخری مرحلے کے دوسرے دن بدھ کو ہاکی ایسوسی ایشن آف اوڈیشا، منی پور اور ہریانہ نے اپنے اپنے مقابلوں میں جیت حاصل کی۔
آج یہاں کھیلے گئے پہلے مقابلے میں، ہاکی ایسوسی ایشن آف اوڈیشا نے پول اے میں مہاراشٹر کو 1-0 سے شکست دی۔ اوڈیشا کی طرف سے دیپیکا بروا نے (57ویں) منٹ میں گول کر کے مہاراشٹر کو ہرایا۔ اگلے میچ میں منی پور نے پول اے میں مدھیہ پردیش کو 2-0 سے شکست دی۔ منی پور کی طرف سے پوجا رامچوریا نے (41ویں) اور بیبی رانی دیوی سندم نے (56ویں) منٹ میں ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں پہلی فتح دلوائی۔ دن کے تیسرے مقابلے میں ہریانہ نے پول اے میں ہاکی میزورم کو 2-1 سے شکست دی۔ ہریانہ کے لیے ساوی نے (44ویں) اور ششی نے (59ویں) منٹ میں گول کیے۔ جواب میں میزورم کی ونلالرنہلوی نے 57ویں منٹ میں گول کیا۔ ٹورنامنٹ میں یہ ہریانہ کی دوسری جیت ہے۔