جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بادام واری میں کھلنے والے بادام کے درخت سرینگر میں سیاحوں کیلئے کشش کا باعث

۳۰۰ کنال کا یہ باغ درختوں، پھولوں اور چشموں سے بھرا ہوا تھا جو زائرین کو ایک خوشگوار تجربہ فراہم کرتا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-19
in مقامی خبریں
A A
وادی میں موسم بہار کے تہوار،نوروزکی تقریبات‘ باغات میں غیر معمولی چہل پہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے ساتھ ہی جہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع باغ گل لالہ کو عنقریب لوگوں کیلئے کھولا جا رہا ہے وہیں شہر خاص کے رعناواری علاقے میں واقع بادام واری میں لگے بادام کے درختوں پر پھوٹے دلکش شگوفوں کے دیدار سے مقامی اور غیر مقامی سیلانی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
کوہ مارن کے دامن میں واقع ۳۰۰ کنال کا یہ باغ درختوں، پھولوں اور چشموں سے بھرا ہوا تھا جو زائرین کو ایک خوشگوار تجربہ فراہم کرتا ہے۔
شہر خاص کے وسیع و عریض تاریخی بادامواری باغ میں بادام کے درختوں پر پھولوں کا ابتدائی کھلنا فطرت سے محبت کرنے والوں اور سیاحوں کے لئے یکساں طور پر کشش کا باعث بن گیا ہے۔
یو این آئی اردو کے ایک نمائندے نے بادام واڑ ی کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ بادام کے درختوں پر پھوٹے سفید و گلابی رنگ کے شگوفے قابل دیدہ ہیں جن سے روح کو سکون اور آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچتی ہے ۔
نمائندے نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ قطعہ اراضی سفید و گلابی رنگ کے پھولوں کے لباس میں ملبوس سیاحوں کی آمد کی منتظر ہے ۔ایک غیر مقامی سیاح سنیتا دیوی نے یو این آئی کو بتایا کہ یہاں آکر محسوس ہوا کہ سچ مچ کشمیر کا چپہ چپہ جنت ہے اور یہاں ہر موسم کی اپنی ایک الگ شان و شوکت ہے ۔
نمائندے نے کہاکہ وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگ بھی مہمان نواز ہیں۔
ایک مقامی سیاح نے بتایا کہ رمضان المبارک کے باوجود بھی مقامی سیاح یہاں آکر لطف اندوز ہو رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ بادام واری کے شگوفے کھلنے کے ساتھ ہی ہر سال مقامی سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس جگہ کی دیکھ ریکھ کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور زیادہ سے زیادہ بادام کے درخت لگانے کی بھی ضرورت ہے ۔
واضح رہے کہ بہار نو کی آمد کے ساتھ ہی وادی کے دیگر مشہور سیاحتی مقامات و باغات کی طرح بادام واری میں بھی سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور خاص طور پر مقامی لوگ اپنی تھکن اور دنیاوی پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کیلئے بادام واری میں حاضر ہو جاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں۵۵۰میڈیکل اَفسران کی اسامیاں خالی:ڈار

Next Post

کولگام میں دو لاپتہ بھائیوں کی موت واقعے کی جوڈیشل تحقیقات ہوگی :نائب وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
2019 سے اب تک جموں و کشمیر میں 10516 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے:حکومت

کولگام میں دو لاپتہ بھائیوں کی موت واقعے کی جوڈیشل تحقیقات ہوگی :نائب وزیر اعلیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.