ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کولگام میں دو لاپتہ بھائیوں کی موت واقعے کی جوڈیشل تحقیقات ہوگی :نائب وزیر اعلیٰ

’ نیشنل کانفرنس نے جموںکشمیر کے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے ہیں انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-19
in اہم ترین
A A
2019 سے اب تک جموں و کشمیر میں 10516 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے:حکومت

Surinder

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

سرینگر//
جموںکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے منگل کے روز کہا کہ کولگام واقعے کی جوڈیشل تحقیقات ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ عمر عبداللہ کی ہدایت پر متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا گیا ہے ۔
یہ بات چودھری نے کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں بتائی ۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کولگام میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد سرکار نے متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا ہے ۔
چودھری کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آج کولگام پہنچے اور یہاں پر متاثرین کو یقین دلایا کہ اس واقعے کی جوڈیشل تحقیقات ہوگی ۔
ان کے مطابق وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ ان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری بھی فراہم کی جائے گی۔
اس سے قبل اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے ہیں انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس کی پہلی ترجیح ریاستی درجے کی بحالی ہے اور اس حوالے سے ہماری جدوجہد جاری ہے ۔
چودھری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے لیڈروں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دلوں میں جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے درد ہے ۔
نائب وزیرا علیٰ نے کہا’’ہم لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمر عبداللہ کی سرکار کو اقتدار سنبھالے ابھی چار ماہ ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگوں سے جتنے وعدئے کئے گئے تھے انہیں پورا کرنے کی بھر پور سعی کر رہے ہیں۔
اس دوران وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر‘ ناصر اسلم وانی نے منگل کے روز کہاکہ کولگام واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ا
اسلم نے کہاکہ دو نوجوانوں کی موت کیسے اور کن حالات میں واقع ہوئی اس کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
مشیر نے کہاکہ کولگام میں دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد سرکار نے اس کا سخت نوٹس لیا۔انہوں نے کہاکہ دو نوجوان کی موت کیسے اور کن حالات میں واقع ہوئی اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو سکے ۔
ان کے مطابق متاثرین نے بتایا کہ ایک ماہ قبل تین نوجوان شادی کی تقریب میں شرکت کی خاطر گھر سے نکلے اور پھر دوبارہ گھر واپس نہیں لوٹ آئے ۔
وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر نے کہا’’پہلے کٹھوعہ میں گمشدگی کے بعد تین افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں اور اب کولگام میں دو نوجوان مردہ پائے گئے ‘‘۔
اسلم نے کہاکہ نوجوانوں کی موت کی وجوہات کے بارے میں حقیقت سامنے آنی چاہئے ۔
مشیر کے مطابق اگر یہ حادثہ ہے وہ بھی سامنے آنا چاہئے اور اگر ان کے ساتھ کچھ غلط ہو تو اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے ۔
اسلم نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں گھر والوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ہدایت پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزیر صحت سکینہ ایتو اور سیاسی مشیر ناصر اسلم وانی نے کولگام میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ معاملے کی جوڈیشل تحقیقات ہوگی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بادام واری میں کھلنے والے بادام کے درخت سرینگر میں سیاحوں کیلئے کشش کا باعث

Next Post

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا جموں میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

2025-05-10
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا جموں میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.