پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-10
in اہم ترین
A A
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز اعلیٰ دفاعی اداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی جس میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد مودی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات کی تاکہ مستقبل کے لائحہ عمل پر حکمت عملی تیار کی جاسکے۔
۸؍اور ۹ مئی کی درمیانی شب کو بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پاکستانی کوششوں کا مسلح افواج کی جانب سے متناسب اور مناسب جواب دینے کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔
ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے لیہہ سے سر کریک تک۳۶ مقامات پر ۳۰۰ سے۴۰۰ ڈرون بھیجے۔ ان ڈرونز کو بھارتی فوج نے مار گرایا تھا۔
اس سے قبل مودی نے تینوں مسلح افواج کے سابق سربراہان سمیت سابق فوجیوں سے بات چیت کی اور موجودہ صورتحال پر ان کی رائے لی۔
اس سے پہلے ہندوستانی مسلح افواج کے آپریشن سندور سے مایوس اور پریشان پاکستان نے جمعرات کی رات مغربی سرحد سے متصل علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کی صبح یہاں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مغربی سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع نے مغربی سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال اور ہندوستانی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے یہاں ساؤتھ بلاک میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
ترجمان نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور دفاعی سکریٹری راجیش کمار نے میٹنگ میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت نے وزیر دفاع کو پاکستانی فوج کی جانب سے مغربی سرحد سے متصل علاقوں پر حملے کی کوشش اور مسلح افواج کی جانب سے اسے ناکام بنانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ حکام نے وزیر دفاع کو پاکستان کے خلاف مسلم افواج کی کارروائیوں اور آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں بھی بتایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

Next Post

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.