سرینگر//
سائبر پولیس کشمیر نے لوگوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیکورٹی کی تعیناتی یا کارروائیوں سے متعلق کسی بھی مواد کو شیئر یا اپ لوڈ کرنے سے احتراز کرنے کی تاکید کی ہے ۔
پولیس نے کہا’’اس طرح کے اقدامات سے سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں‘‘۔
سائبر پولیس کشمیر نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر سیکورٹی کی تعیناتی یا کارروائیوں سے متعلق کوئی بھی مواد شیئر یا اپ لوڈ نہ کریں‘‘۔
پولیس نے کہا’’اس طرح کے اقدامات سے سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں اور متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کے موجب بن جاتے ہیں‘‘۔
پوسٹ میں لوگوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا’’ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ اس طرح کی کارروائیوں سے عوامی تحفظ کے ساتھ سمجھوتہ ہوتا ہے ۔‘‘