ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں۵۵۰میڈیکل اَفسران کی اسامیاں خالی:ڈار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-19
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میں۵۵۰میڈیکل اَفسران کی اسامیاں خالی:ڈار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں//
حکومت نے آج ایوان کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں تقریباً ۵۵۰میڈیکل اَفسران ( ایم اوز) کی اسامیاں خالی ہیں جبکہ۱۸۱میڈیکل اَفسران کی بھرتی کا عمل جاری ہے ۔
وزیر زرعی پیداوار جاوید احمد ڈار وزیر صحت و طبی تعلیم کی جانب سے ایوان میں ارکان قانون ساز ڈاکٹر سجاد شفیع اور جاوید حسن بیگ کے مشترکہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔
عمرعبداللہ نے مزید بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے شیری اور کریری بلاکوں میں۵۷صحت کے اِدارے فعال ہیں۔ بلاک کریری میں میڈیکل اَفسران اور پیرامیڈیکل سٹاف سمیت منظور شدہ عمل کی تعداد۱۵۷ہے جن میں سے ۱۲۱عملے کے ارکان تعینات ہیں جبکہ۳۶؍اَسامیاں خالی ہیں۔
اسی طرح بلاک شیری میں۳۳۰منظور شدہ عملے میں سے۲۲۳تعینات ہیں اور۱۰۷؍اَسامیاں خالی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِن اَسامیوں میں ریگو لر کیٹگری اور نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) شامل ہے ۔
وزیر نے کہا کہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) چندوسہ کیلئے زمین حاصل کرنے کا عمل جاری ہے اورر یاستی اراضی کی نشاندہی کیلئے معاملہ متعلقہ ریونیو حکام کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے ۔
ڈار نے مزید کہا کہ سال۲۰۲۲۔۲۰۲۱ کے دوران این ٹی پی ایچ سی لاریڈورا کیلئے زمین کے معاوضے کے طور پر۸لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی تھی جو ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کے پاس رکھی گئی تھی۔ تاہم، مالی برس کے اختتام کی وجہ سے یہ رقم زمین کے مالک کو ادا نہیں کی جا سکی اور فنڈز منسوخ ہو گئے ۔
تاہم مذکورہ زمین پر این ٹی پی ایچ سی کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اوریہ مرکز ستمبر ۲۰۲۴ء سے نئی تعمیر شدہ عمارت میں کام کر رہا ہے ۔
وزیرنے ایوان کو آگاہ کیا کہ محکمہ میڈیکل اَفسران کی خالی اَسامیوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اہم اور مستقل کوششیں کر رہا ہے جو اِس وقت تقریباً۵۵۰اَسامیاں موجود ہیں۔
وزیر زراعت کے مطابق۱۸۱میڈیکل اَفسران کی بھرتی کا عمل جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) میں جاری ہے اور جیسے ہی یہ اِنتخاب مکمل ہوگا، ان ڈاکٹروں کو اُن طبی اداروں میں تعینات کیا جائے گا جہاں عملے کی شدید کمی ہے ۔
ڈار نے ایوان کو مزید بتایا کہ اِس کے علاوہ محکمہ۹۱منتخب میڈیکل اَفسران کی ویٹ لسٹ پر بھی کام کر رہا ہے جنہیں جموں و کشمیر کے پسماندہ علاقوں میں تعینات کیا جائے گا تاکہ صحت سہولیات کو مزید مضبوط کیا جا سکے ۔اُنہوں نے ضلع بارہمولہ میں میڈیکل اَفسران کی خالی اَسامیوں کے حوالے سے ایوان کو بتایا کہ منظور شدہ۲۷۵؍اَسامیوں میں سے۲۱۹پر تعیناتی ہو چکی ہے جبکہ۵۶؍اَسامیاں مختلف طبی بلاکوں میں خالی ہیں۔
وزیر نے مزید کہا کہ حال ہی میں تعینات کئے گئے۳۶۵میڈیکل اَفسران میں سے۳۹کو ضلع بارہمولہ میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ عملے کی کمی کو دور کیا جا سکے اور صحت خدمات کو بہتر بنایا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان : عالمی ادارہ صحت کی 80 فیصد خدمات اڑھائی ماہ بعد بند ہونے کا خطرہ

Next Post

بادام واری میں کھلنے والے بادام کے درخت سرینگر میں سیاحوں کیلئے کشش کا باعث

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
وادی میں موسم بہار کے تہوار،نوروزکی تقریبات‘ باغات میں غیر معمولی چہل پہل

بادام واری میں کھلنے والے بادام کے درخت سرینگر میں سیاحوں کیلئے کشش کا باعث

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.