ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی الیکشن پر پہلا واضح اشارہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-18
in اہم ترین
A A
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

سرینگر//(ویب ڈیسک)
جموں اور کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے ٹائم لائن کے پہلے اشارے میںوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ ’اس سال کے آخر تک‘ انتخابات منعقد ہونے کا امکان ہے۔
مہاراجہ گلاب سنگھ کی تاجپوشی کے۲۰۰ ویں سال کی خوشی میں جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے کہا کہ حد بندی کی مشق مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد نشستوں کی تعداد ۹۰ ہو گئی ہے‘ کشمیر میں ۴۷؍ اور جموں میں۴۳ نشستیں ہیں۔
راج ناتھ سنگھ، جو کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے کہا’’اس سال کے آخر تک، جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا امکان ہے‘‘۔
ٹائم لائن کا اشارہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یونین ٹیریٹری میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی شروع کرنے اور ۳۱؍ اگست تک مسودہ فہرستیں تیار کرنے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔
عہدیداروں کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے نے جائزہ لیا اور جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ دوبارہ بنائے گئے اسمبلی حلقوں کا نقشہ تیار کریں۔
نظرثانی کی مشق کے دوران شہریوں کو انتخابی فہرستوں میں اپنی تفصیلات درج کرنے‘ حذف کرنے اور تبدیل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر میں ایک اور مائیگریشن نہیں ہونے دے گی۔
ٹارگیٹ کلنگ کے بارے میں وزیر دفاع نے کہاکہ پڑوسی ملک کے اشاروں پر ہی کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں پُر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔اُن کے مطابق موجودہ حکومت نے جموںوکشمیر میں قیام امن کی خاطر زمینی سطح پر کوششیںکیں جس کے اب مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
جموںکشمیر کے لوگوں کو بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ہم ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں ۔ انہوں بتایا کہ کچھ بڑی طاقتیں لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن اُن کے منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بھدرواہ میں حال ہی میں نفرت کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی جو کشمیریت کی سنسکرتی کے خلاف ہیں ۔اُن کے مطابق نفرت کے بیچ بو کر کوئی بھی ملک یا ریاست آگے نہیں بڑھ سکتی ہیں لہذا لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ بھائی چارے کو مضبوط کریں۔
وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ سال۱۹۴۷میں قبائیلی حملوں سے لے کر حال ہی میں ہو ئی ٹارگیٹ کلنگ ان سب کے پیچھے ایک بین الاقوامی سازش ہے اور لوگوں کو اس بات کی بخوبی علمیت ہے۔
سنگھ نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہاکہ بھارت آگے بڑھ رہا ہے اور ہر شعبے میں ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے لیکن ہمسایہ ملک سازشوں میں مصروف ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق ہمیں ہمسایہ ملک کی سازش کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کا مستقبل بنانے کا کام یہاں کے عوام کو اپنے ہاتھوں سے ہی کرنا ہے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ ہندو ہو یا مسلمان یا کوئی اور فرقے کا شہری سرکار ایک او رمائیگریشن کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فورسز اہلکار سرحدوں پر چوکسی برقرار رکھیں :دویدی

Next Post

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند‘ بھاری پسیاں گر آنے کا شاخسانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

2025-05-10
Next Post
پسیاں گر آنے کے بعدسرینگر جموں شاہراہ بند

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند‘ بھاری پسیاں گر آنے کا شاخسانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.