جموں//
سرینگر جموںشاہراہ پر بانہال کے نزدیک بھاری چٹانیں سڑک پر گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند کیا گیا جس وجہ سے شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہو کررہ گئیں۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر رام بن ضلع کے بانہال علاقے میں جمعے کے روز بھاری برکم پتھر نیچے گر آئے جس وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر اہلکاروں کو کام پر لگا دیا گیا ہے تاہم بھاری برکم چٹانوں کو اُٹھانے میں دقتیں پیش آرہی ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے جس وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں شاہراہ پر درماندہ ہے ۔
دریں اثنا حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کا کام جاری ہے اور ہاوے کو جلد ازجلد بحال کرنے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
اُن کے مطابق جوں ہی شاہراہ پر موجود پتھروں کو ہٹانے کا کام مکمل ہوگا گاڑیوں کو منزل مقصود کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔