سرینگر/17 مارچ
جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے زچلدرہ میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسزنے علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد زچلدرہ کے کرومہورا گاوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
جنگجووں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن انکاونٹر میں بدل گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جوابی فائرنگ میں ایک جنگجومارا گیا اور موقع سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت اور گروپ سے وابستگی کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔