جموں//
جموں کشمیر اسمبلی میں بدھ کے روز سجاد غنی لون اور شمیمہ فردوس کے درمیان تلخ کلامی کے مناظر دیکھنے کو ملے ۔
اطلاعات کے مطابق ممبر اسمبلی ہندواڑہ سجاد غنی لون نے بدھ کے روز اسپیکر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ سال ۱۹۹۶سے جموں وکشمیر میں ہلاکتیں ہو رہی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کئی برسوں سے لوگ جیلوں میں سڑ رہے ہیں جبکہ شبیر احمد شاہ گزشتہ ۴۵سال سے جیل میں بند پڑا ہوا ہے ۔
سجاد غنی لون نے کہاکہ سال ۱۹۹۶سے نیشنل کانفرنس نے ہی زیادہ تر حکومت کی ہے ۔
ممبر اسمبلی ہندواڑہ کی جانب سے بلا واسط طورپر نیشنل کانفرنس کو حالات کے لئے ذمہ دار ٹھرانے کے ساتھ ہی ممبر اسمبلی حبہ کدل اپنی نشست سے کھڑی ہوئی اور سجاد غنی لون پر الزامات کی بارش شروع کی۔
نامہ نگار نے بتایا کہ سجاد غنی لون اور شمیمہ فردوس کے مابین کافی دیر تک تلخ کلامی کے مناظر دیکھنے کوملے ۔