بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

13 جولائی 1931 کو مارے گئے لوگ غدار تھے‘شہداءنہیں :بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-05
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
13 جولائی 1931 کو مارے گئے لوگ غدار تھے‘شہداءنہیں :بی جے پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/۵مارچ

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سنیل شرما نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ جموں کشمیر میں مہاراجہ ہری سنگھ کی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے ملک دشمن تھے۔

جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شرما نے کہا کہ غداروں اور ملک دشمنوں کے نام پر یوم شہدا نہیں منایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 13 جولائی کو مقبول شیروانی ، میجر سومناتھ شرما ، بریگیڈیئر راجندر سنگھ اور دیگر کے نام سے یاد کیا جانا چاہئے جنہوں نے قوم کےلئے اپنی خدمات پیش کیں اور جموں و کشمیر کو دشمن سے بچایا۔

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

شرما نے کہا”ہم اسمبلی کے اندر اور باہر یہ کہہ رہے ہیں اور ہم اسے جاری رکھیں گے کہ غداروں کو شہید کا لقب نہیں دیا جا سکتا“۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو سینٹرل جیل سرینگر کے باہر مارے گئے لوگ آتش زنی کرنے والے تھے۔ ”میں آج آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ 13 جولائی کو مارے گئے لوگوں نے پہلے ایک ہندو علاقے کو آگ لگائی اور پھر مہاراجہ کی حکمرانی کے خلاف مزاحمت شروع کی۔ ان لوگوں کو کانگریس پارٹی نے شہید بنایا تھا، لیکن نریندر مودی کے دور حکومت میں انہیں شہید نہیں مانا جا سکتا“۔

شرما نے اسپیکر پر متعصب اور ایک مخصوص پارٹی کے نمائندے ہونے کا بھی الزام عائد کیا۔

اس سے پہلے بدھ کے روز قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی لیڈر سنیل شرما کے اس بیان پر ہنگامہ ہوا جس میں انہوں نے 13 جولائی کے شہیدوں کو ’غدار‘ قرار دیا تھا۔

لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر تحریک تشکر پر بحث کے دوران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما وحید الرحمان پرہ نے 13 جولائی کو یوم شہدا کی تعطیلات بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

پرہ نے اپنی تقریر ختم کرتے ہی اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کھڑے ہو گئے اور ان کے مطالبے پر اعتراض کیا۔

شرما نے کہا”وہ شہید نہیں تھے بلکہ غدار تھے“ جس پر حکومتی بنچوں کے ساتھ ساتھ کشمیر کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کہ ان ریمارکس کو ایوان کے ریکارڈ سے خارج کیا جانا چاہئے۔

بانڈی پورہ کے ایم ایل اے نظام الدین بھٹ نے مطالبہ کیا کہ یہ ریمارکس توہین آمیز اور تفرقہ انگیز ہیں اور انہیں واپس لیا جانا چاہئے یا ریکارڈ سے خارج کردیا جانا چاہئے۔ حکمراں جماعت اور بی جے پی کے درمیان مسلسل نعرے بازی کے درمیان اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے اعلان کیا کہ ان ریمارکس کو ایوان کے ریکارڈ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس کے بعد بی جے پی کے تمام ممبران اسمبلی نے شرما کے ریمارکس کو ہٹائے جانے کے خلاف ایوان سے واک آو¿ٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں تمام ترقیاتی منصوبوں کا ماحولیاتی جائزہ لیا جانا چاہئے : پرہ

Next Post

حکومت 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
Next Post
چین کی مدد کے باوجود سرحد پار حالات بہت خراب ہیں: وزیر اعلی

حکومت 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.