جموں//
جموں وکشمیر کے بھدرواہ قصبے میں جمعرات کی صبح کرفیو میں تین گھنٹے کی ڈھیل دی گئی جس دوران لوگوں نے ضروریات زندگی کی چیزیں خریدی۔
قصبے میں مسلسل ساتویں روز بھی انٹرنیٹ خدمات منقطع ہے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بھدرواہ قصبے میں جمعرات کی صبح انتظامیہ نے کرفیو میں تین گھنٹے کی ڈھیل دی جس کے بعد بازاروں میں خاصی چہل پہل دیکھنے کو ملی۔انہوں نے بتایا کہ ڈھیل کے دوران بھدرواہ قصبے میں حالات معمول پر رہے ۔
ذرائع کے مطابق مقامی ذی عزت شہریوں اور سیول سوسائٹی وفود کے ساتھ بات چیت کے بعد انتظامیہ نے دوپہر ساڑھے تین بجے سے لے کر پانچ بجے تک کرفیو میں نرمی برتی جس دوران حالات پُر امن رہے اور لوگوں نے جم کر خریداری کی۔
حکام کے مطابق حالات بہتری کی جانب گامزن ہے اور آنے والے دنوں کے دوران کرفیو میں مزید نرمی برتی جائے گی۔
دریں اثنا بھدرواہ قصبے میں مسلسل ساتویں روز بھی موبائیل انٹرنیٹ اور برانڈ بینڈ سہولیات منقطع رہنے سے تاجروں اور طلبا کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔
مقامی لوگوں نے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ قصبے میں انٹرنیٹ خدمات کو جلدا زجلد بحال کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات اپنی پڑھائی جاری رکھ سکے ۔