سرینگر//
ستیش چندر نے چیئرمین جموںکشمیر پبلک سروس کمیشن کی حیثیت سے آج یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں حلف لیا۔ اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے سامنے عہد ے کا حلف لیا او راِس کی رُکنیت حاصل کی۔
لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار نے حلف برداری کی تقریب کی نظامت کے فرائض اَنجام دئیے۔
اِس موقعہ پر فائنانشل کمشنر ( ایڈیشنل چیف سیکرٹری ) محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو‘ اِنتظامی سیکرٹریز‘ صوبائی کمشنر کشمیر ، آئی جی پی کشمیر ، جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن کے اراکین، چیئرمین جے کے ایس ایس بی ، سینئر اَفسران کے علاوہ راج بھون آڈیٹوریم میں ستیش چندر کے کنبے کے اَفراد اور دوست بھی موجود تھے۔