نیویارک//
امریکا میں شرح سود میں اچانک غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا، مہنگائی قابو کرنے کے نام پر شرح سود 0.75فیصدبڑھا دی گئی۔
چیئرمین فیڈرل ریزرو کے مطابق شرح سود میں جولائی میں بھی 0.75فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے، کساد بازاری روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 1994ء کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ شرح سود میں اس قدر اضافہ کیا گیا۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل ستر فیصد اکیڈمک معیشت دانوں نے خبردار کیا تھا کہ اگلے برس امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوجائے گی۔
اس کےعلاوہ گزشتہ ماہ جرمنی کے ”ڈوئچے بینک“ نے بھی آئندہ برس امریکا میں کساد بازاری کی پیش گوئی کی تھی۔