ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یقین ہے کہ اگلے کچھ مہینوں میں ریاستی درجہ بحال ہوگا:تنویر صادق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-02
in اہم ترین
A A
مارچ سے لوگوں کو 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی: تنویر صادق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور پی ڈی پی آپس میں ملے ہوئے ہیں اور وہ حکومت کو لوگوں کا کوئی کام کرنے نہیں دے رہے ہیں۔
صادق نے کہا کہ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو اگلے کچھ مہینوں میں بحال کیا جائے گا اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تب پلان بی اور پلان سی کے بارے میں سوچا جائے گا۔
این سی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
صادق نے کہا’’پی ڈی پی اور بی جے پی ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں وہ ہمیں لوگوں کا کوئی کام کرنے نہیں دیتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’محبوبہ مفتی بھی حکومت میں رہیں اور بی جے پی کی یہاں دس برسوں تک حکومت رہی لیکن اس وقت انہوں نے لوگوں کے کون سے کام کئے ‘‘۔
صادق نے کہا’’محبوبہ مفتی کی حکومت میں یہاں ایکٹ نافذ ہوئے آج جو وہ آئین کی بات کرتی ہے اگر ان کو آئین معلوم ہوتا تو ۲۰۱۹کبھی نہیں ہوتا اس کی وہ ہی ذمہ دار ہے ‘‘۔
این سی رکن اسمبلی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اکثریت کے ساتھ حکومت میں آئی ہے ۔انہوں نے کہا’’ہمارے پاس ایک منشور ہے اور ہماری کوشش ہے اس کے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے ‘‘۔
شراب پر پابندی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’اس پر اسمبلی میں بات ہوگی یہاں کوئی بھی مسلمان شراب کی اجازت نہیں دے گا‘‘۔
ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا’’ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ اگلے کچھ مہینوں میں ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا کیونکہ اس پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ہے اور وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی پارلیمنٹ وعدہ کیا ہے اور اس کے علاوہ جموں وکشمیر اسمبلی نے بھی ایک قرار داد منظور کی ہے ‘‘۔
صادق نے کہا’’اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہم پلان بی یا پلان سی پر غور کریں گے ‘‘۔
کشمیر معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’جموں وکشمیر کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے پہلے ہم ان کو دور کریں گے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگرجموں شاہراہ پر ٹریفک بحال‘مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

Next Post

ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں لوگوں کا رش‘کھجوروں کی خریداری میں مصروف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں لوگوں کا رش‘کھجوروں کی خریداری میں مصروف

ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں لوگوں کا رش‘کھجوروں کی خریداری میں مصروف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.