اتوار, جون 29, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں لوگوں کا رش‘کھجوروں کی خریداری میں مصروف

’گزشتہ سال کے مقابلے میں کھجوروںکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،کھجور کی ایک قسم ۸سے۱۲ روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-02
in اہم ترین
A A
ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں لوگوں کا رش‘کھجوروں کی خریداری میں مصروف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

سرینگر//
ماہ رمضان مبارک کی آمد کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سری نگر کے بازاروں میں دکانوں کو مختلف اقسام کی کھجوروں، مٹھائیوں اور میوہ جات سے مزید آراستہ وپیراستہ کیا گیا ہے وہیں بازاروں میں کھجوروں سے لدے ٹھیلے بھی نمودار ہوئے ہیں۔
وادی کے تمام بڑے بازاروں میں ان کھجور دکانوں اور ٹھیلوں پر افطار سے قبل روزہ داروں کی کافی بھیڑ لگی رہتی ہے کیونکہ اہلیان وادی کھجور سے افطار کرنے کا ترجیح دیتے ہیں۔
دریں اثنا ہفتے کو ماہ رمضان کے پیش نظر وادی کے تمام قصبوں خاص کر سری نگر کے تمام بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی گئی اور لوگ مختلف اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی کی خرید و فروخت میں انتہائی مصروف رہے ۔
وادی کشمیر میں بھی ملک بھر کے ساتھ ساتھ ۲مارچ یعنی اتوار سے ماہ مبارک رمضان شروع ہو رہا ہے ۔
ایک تاجر نے کھجور تجارت سے متعلق بتایا کہ ہم عرصہ دراز سے اس تجارت کے ساتھ وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھجور خاص طور پر تین علاقوں سے آتے ہیں جن میں مدینہ، فارس اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقے دنیا بھر کو کھجور سپلائی کرتے ہیں۔
کھجور کی اقسام کے بارے میں موصوف تاجر نے کہا کہ جس طرح سیبوں کی کئی اقسام ہیں، اسی طرح کھجور کی بے شمار اقسام ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے اعلیٰ قسم اور قیمتی کھجور مجدول ہے جو شام سے آتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا ’’یہ تجارت سال بھر چلتی ہے تاہم ماہ رمضان میں خریداروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ اس دوران گھر کے تمام افراد کھجور کھاتے ہیں‘‘۔
کھجور کی مانگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اچھا مارکیٹ ہے اور لوگ مختلف قسموں کے کھجور خرید رہے ہیں۔
اویس فارق نامی ایک اور کھجور کی تاجر نے کہا کہ کھجور کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔
فاروق نے کہا کہ قلمی اور سفاری کھجور کی قیمت۲۸۵۰روپے۵کلو ہے جو سال گذشتہ صرف۲۲۰۰رویے فی پانچ کلو تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ زیادہ تر ان ہی دو قسموں کے کھجور خریدتے ہیں۔
تاجر نے کہا کہ مجدول سب سے قیمتی کھجور ہے جس کے ایک کھجور کی قیمت۳۰سے۳۲روپیہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے دکان پر خریداروں کا سال بھر رش رہتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ سال بھر کھجور کھاتے ہیں، خاص طور پر موسم سرما کے دوران، لیکن ماہ رمضان میں اس کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ ہوجاتا ہے ۔
وسطی ضلع بڈگام کے مین ٹائون کے بشیر احمد نامی ایک ٹھیلے والے نے بتایا کہ لوگوں میں روزہ توڑنے کیلئے مختلف قسموں کے کھجور خریدنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔
احمد نے کہا ’’میں سال کے باقی مہینوں کے دوران دوسرے میوے بیچتا ہوں لیکن ماہ رمضان کے دوران مختلف قسم کے کھجور فروخت کرتا ہوں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’میرے پاس سب سے اچھا اجوا کھجور ہے جس کی قیمت۸سو سے۱۲سو روپے فی کلو ہے اور خریدار اس کو بھی خریدتے ہیں‘‘۔
دریں اثنا محمد الطاف نامی ایک شہری نے بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران ہر روز کھجور سے روزہ توڑنا ہمارا کئی برسوں کا معمول ہے ۔انہوں نے کہا ’’میں ہر روز کم سے کم ایک سو روپے کے کھجور گھر لے جاتا ہوں ہمارے جملہ اہلخانہ کھجور سے ہی روزہ توڑنے کو ترجیح دیتے ہیں‘‘۔
محمد اکبر نامی ایک سبکدوش استاد نے بتایا’’پہلے یہاں سوکھے ہوئے کھجور دستیاب ہوتے تھے جن کو یہاں عربی کھجور کہتے تھے اور لوگ ان ہی سے افطار کرتے تھے ‘‘۔
اکبر نے کہا’’لیکن آج یہاں مختلف قسموں کے کھجور دستیاب رہتے ہیں اور لوگ اپنی مالی استطاعت کے مطابق ان کو خرید کر ان سے فطار کرتے ہیں‘‘۔
اکبر نے کہا’’پہلے غریبی تھی تو لوگ نمک سے بھی افطار کرتے تھے لیکن اب لوگوں کے مالی حالات بہتر ہوئے ہیں لہذا کم و بیش ہر گھر میں افطار کے وقت کئی ضیافتیں تیار ہوتی ہیں جن میں کھجور خاص طور پر شامل ہوتا ہے ‘‘۔
ان کا کہنا ہے کہ علاوہ ازیں کھجور کے بے حد طبی فوائد ہیں جن کے باعث لوگ سال بھر ان کو کھانا پسند کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یقین ہے کہ اگلے کچھ مہینوں میں ریاستی درجہ بحال ہوگا:تنویر صادق

Next Post

’رمضان میں بہترخدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

پہلگام جنسی زیادتی کاواقعہ:ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد

2025-06-29
دفعہ۳۷۰ ؍امیڈ کر کے آئین کے تصور کیخلاف تھا :چیف جسٹس
اہم ترین

دفعہ۳۷۰ ؍امیڈ کر کے آئین کے تصور کیخلاف تھا :چیف جسٹس

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ادھمپور تصادم:اب تک ایک عدم شناخت دہت گرد ہلاک

2025-06-27
پاسپورٹ درخواستوں کی جانچ میں اعلیٰ کار کردگی
اہم ترین

پاسپورٹ درخواستوں کی جانچ میں اعلیٰ کار کردگی

2025-06-26
جب ایمر جنسی میں مودی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سوامی جی سے سکھ تک کا بھیس بدلا
اہم ترین

جب ایمر جنسی میں مودی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سوامی جی سے سکھ تک کا بھیس بدلا

2025-06-26
Next Post
’رمضان میں بہترخدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں‘

’رمضان میں بہترخدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.