جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’رمضان میں بہترخدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں‘

وزیرا علیٰ کا وادی میں ماہ مقدس کے سلسلے میں کئے جا رہے سرکاری انتظامات کا اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-02
in اہم ترین
A A
’رمضان میں بہترخدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

بجلی محکمہ اَپنی خدمات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں جس کو ترجیح دی جانی چاہیے:عمرعبداللہ
سرینگر//
وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں کل سے شروع ہونے والے رمضان المبارک کے مقد س مہینے کیلئے کئے گئے اِنتظاما ت کا جائزہ لیا گیا۔
عمرعبداللہ نے اِس بات پر زور دیا کہ عوام اَپنی منتخب حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اِس مقدس ماہ کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کرے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ کل سے شروع ہو رہا ہے اور عوام حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس مقدس مہینے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کرے گی۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ اہم محکمے بالخصوص بجلی محکمہ اَپنی خدمات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں جس کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی’’ لوگ چاہتے ہیں اور ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی بندش نہ ہو۔ اگر کسی ضروری مرمت یا شٹ ڈاؤن کی ضرورت ہو تو اسے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت دن کے وقت کیا جائے۔ اِسی طرح اگر کسی جگہ مرمت کا کام درکار ہو تو اسے بھی دِن کے وقت مکمل کیا جائے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کے نظام میں درپیش کسی بھی مسئلے یا خراب ٹرانسفارمروں کو فوری طور پر حل کریں تاکہ بجلی کی فراہمی میں خلل نہ آئے۔
عمرعبداللہ نے پانی کی فراہمی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برف باری اور بارشوں سے صورتحال میں بہتری آئی ہے، لیکن اس کے باوجود گھریلو صارفین کو وافر مقدار میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’اللہ کے فضل و کرم سے گزشتہ چند دنوں کی بارشوں سے اس حوالے سے کافی بہتری آئی ہے۔‘‘
عمرعبداللہ نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ صفائی بالخصوص مساجد، خانقاہوں، ٹریفک اِنتظامات اور سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی توجہ دیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آئی جی جموں اور آئی جی کشمیر دونوں نے سیکورٹی مسائل پر توجہ دی ہے۔ اُنہوں نے عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ مکمل عملے کے ساتھ فعال ڈِسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کریں تاکہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہو۔
عمرعبداللہ نے کہا ’’ہم سب کی مشترکہ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ عوام کے لئے ایک آسان اورپریشانی کے بغیر رمضان کو یقینی بنایا جائے۔تمام ضروری اِنتظامات کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔‘‘
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اتل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعلیم شانت منو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، تمام انتظامی سیکرٹریوں، صوبائی کمشنر کشمیر و جموں، انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر و جموں،ضلع ترقیاتی کمشنروں، کمشنر جے ایم سی، کے پی ڈی سی ایل اورجے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹروں، اہم محکموں کے سربراہان اور جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ایم سی نے شرکت کی۔
اِس سے قبل صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے رمضان المبارک کیلئے کئے گئے اِنتظامات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
میٹنگ میں سحری اور افطاری کے وقت بجلی کی طلب، پانی کی فراہمی، مذہبی اور عوامی مقامات کے گرد صفائی ستھرائی‘مارچ کیلئے راشن کی تقسیم، ٹریفک تعیناتی کے منصوبے، پولیس سیکورٹی اِنتظامات اور مشترکہ مارکیٹ معائینوںکے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں لوگوں کا رش‘کھجوروں کی خریداری میں مصروف

Next Post

میری حکومت لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کےلئے پر عزم ہے :منوج سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
پانچ ایم ایل اے نامزد کرنے کے ایل جی کے اختیار پر قانونی ماہرین میں اختلاف

میری حکومت لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کےلئے پر عزم ہے :منوج سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.