اتوار, جون 29, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

میری حکومت لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کےلئے پر عزم ہے :منوج سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-03
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پانچ ایم ایل اے نامزد کرنے کے ایل جی کے اختیار پر قانونی ماہرین میں اختلاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سرینگرجموں شاہراہ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات

جموں/۳مارچ
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ حکومت لوگوں کی امنگوں اور خواہشات کو پورا کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران جموں و کشمیر کی معیشت میں قابل ذکر بڑھوتری ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت جموں و کشمیر کو ایک تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو اسمبلی کے پہلے بجٹ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
سنہا نے کہا”میری حکومت جموں وکشمیر کو ایک تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنے کے لئے توجہ مرکوز کر رہی ہے “۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت سکولوں کو بااختیار بنانے کےلئے اٹل ٹنکرنگ لیبارٹریز کے ساتھ اپ گریڈ کر رہی ہے ۔
ایل جی نے کہا کہ تدریسی مراکز کو بڑھانے اور اساتذہ کو بہتر بنانے کے لیے حکومت اساتذہ کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ اسکولوں میں موثر سیکھنے کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بہتری لانے اور اساتذہ کی حاضری کو ٹریک کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
سنہا کا کہنا تھا”میری حکومت اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لیے مناسب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہے “۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی (این سی پی) 2020 کے مطابق ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلباءاور فیکلٹی کی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں ترقی کے لیے رکھا جائے گا۔
ایل جی نے کہا”مزید برآں اختراعات، انکیوبیشنز اور کاروباری افراد کی فعال طور پر حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ طلباءمیں اسٹارٹ اپس کی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے اور انہیں ترقی اور خود انحصاری کو آگے بڑھانے کےلئے مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے “۔
سنہا نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی (کے یو) کی فیکلٹی کو عالمی سائنس دانوں میں سرفہرست دو فیصد میں تسلیم کیا جاتا ہے اورکلسٹر یونیورسٹی آف جموں اور آئی یو ایس ٹی جیسے ادارے اعلیٰ درجے کی تحقیق میں اپنا رول ادا رہے ہیں۔
ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے کو پورا کرنے کے لے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت جاری رکھی جائے گی۔
سنہا کا کہنا تھا”حکومت جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے جاری رکھے جائیں گے “۔انہوں نے کہا کہ حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بروقت انتخابات کو یقینی بنا کر پنچایت اور شہری مقامی اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کشمیری پنڈتوں کی واپسی کو آسان بنانے اور اس کے لیے ایک محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا”حکومت لوگوں کی امنگوں اور خواہشات کو پورا کرنے کے کئے پر عزم ہے “۔
سنہا کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں کے دوران جموں و کشمیر کی معیشت میں قابل ذکر بڑھوتری ہوئی ہے ۔منوج سنہا نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا میری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’رمضان میں بہترخدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں‘

Next Post

گلمرگ سمیت کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری، میدانی علاقوں میں بارش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سرینگرجموں شاہراہ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات

2025-06-29
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
تازہ تریں

رام بن میں قومی شاہراہ پر حادثہ، دو افراد جاں بحق

2025-06-29
تازہ تریں

جموں:راجوری‘ پونچھ اور ڈوڈہ میں موسلا دھار بارشیں  بادل پھٹنے سے دو بچوں سمیت تین ہلاک‘چار کو بچا لیا گیا

2025-06-27
۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور
تازہ تریں

منشیات سماج کو کھوکھلا کرتی ہے : سنہا

2025-06-27
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
تازہ تریں

ہندستان انڈس واٹر ٹریٹی پر روک لگانے پر قائم:پاٹل

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
Next Post
کشمیر:جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان

گلمرگ سمیت کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری، میدانی علاقوں میں بارش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.