جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں:راجوری‘ پونچھ اور ڈوڈہ میں موسلا دھار بارشیں  بادل پھٹنے سے دو بچوں سمیت تین ہلاک‘چار کو بچا لیا گیا

جموں/۲۶جون

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-27
in تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں کشمیر کے راجوری، پونچھ، ڈوڈہ اور کٹھوعہ اضلاع میں جمعرات کو شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں اچانک طغیانی آنے کی وجہ سے جان و مال کا نقصان ہوا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ راجوری، پونچھ ، ڈوڈہ اور کٹھوعہ اضلاع میں دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چار دیگر کو ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا۔
ضلع راجوری کے کالا کوٹ سب ڈویژن میں۱۴سالہ شقافت علی اور اس کی۱۱سالہ نزدیکی رشتہ دار سفینہ کوثر اچانک آئے سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور بعد ازاں بچوں کی لاشیں نکال کر اہل خانہ کے سپرد کی گئیں۔
ادھر ضلع ڈوڈہ کے دنادی گاؤں کے رہائشی بشارت حسین  لاش ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے لوپا نالے سے برآمد کی، جو کہ۲۳جون کو نہاتے وقت پانی میں بہہ گیا تھا۔
ضلع کٹھوعہ کے نگری بلاک کے جرمَل گاؤں کے نزدیک اوجھ ندی میں پھنسے دو افراد، بلدیو راج اور سشیل کمار کو بھی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے کامیابی سے بچا لیا۔ دونوں افراد بارش کے دوران ندی میں مچھلی پکڑنے گئے تھے کہ پانی کی سطح یکدم بلند ہوگئی۔
قاضی مورہ (پونچھ)، ڈوڈہ، ادھمپور اور رامبن کے بلند و بالا علاقوں سے بھی بادل پھٹنے اور فلیش فلڈز کی اطلاعات موصول ہوئیں، تاہم مزید کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔
دریں اثنا، ضلع انتظامیہ نے راجوری، ڈوڈہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں تمام ندی نالوں، آبشاروں اور خطرناک مقامات پر نہانے ، مچھلی پکڑنے ، اور اسکولی تفریحی دوروں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔ شہریوں سے احتیاط برتنے اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں ڈویژن میں جمعہ تک کہیں کہیں شدید بارشوں کا امکان ہے ، جبکہ کشمیر صوبے کے کئی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں بارشیں متوقع ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منشیات سماج کو کھوکھلا کرتی ہے : سنہا

Next Post

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.