ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ادھمپور تصادم:اب تک ایک عدم شناخت دہت گرد ہلاک

ادھمپور تصادم:اب تک ایک عدم شناخت دہت گرد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-27
in اہم ترین
A A
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج

Encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

 

جموں/۲۶جون

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

ادھم پور کے بسنت گڑھ جنگلی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جسکی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں مزید تین دہشت گردوں کی موجودگی کا شبہ ہے جس کے پیش نظر اضافی اہلکاروں کو بھی جائے وقوعہ کی اور روانہ کیا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ادھم پور کے بسنت گڑھ بہالی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی چنانچہ سکیورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب موسمی صورتحال اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سکیورٹی فورسز کو جائے تصادم تک جانے میں دقتیں پیش آئیں تاہم فوج اور پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر جائے وقوعہ کے نزدیک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی اور وہاں ایک دہشت گرد کی لاش دیکھی۔

انہوں نے کہاکہ جنگلی علاقے میں جیش سے وابستہ مزید تین دہشت گردوں کی موجودگی کی سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی ہے جس کے پیش نظر تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کردیا گیا ہے ۔

ادھرآئی جی پی جموں‘بھیم سین توتی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ ادھم پور کے بسنت گڑھ جنگلی علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگلی علاقے میں جیش سے وابستہ چار دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے پیش نظر اضافی دستوں کو بھی روانہ کیا گیا ہے ۔

دریں اثنا فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’مخصوص انٹلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بسنت گڑھ کے بہالی علاقے میں آپریشن شروع کر دیا‘‘۔

انہوں نے کہا’’دہشت گردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا جس دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جسکی شناخت نہیں ہوسکی ہے ‘‘۔انہوں نے مزید بتایا جاں بحق دہشت گرد کی شناخت اور اس کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔

وائٹ نائٹ کور کے مطابق جنگلی علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔

۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

Next Post

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.