پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایمرجنسی کے دوران کانگریس نے جمہوریت کو قید کیا‘ پریس کی آزادی چھین لی:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-26
in اہم ترین
A A
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایمرجنسی کے ۵۰سال مکمل ہونے پر اسے ملک کی جمہوری تاریخ کا ’سیاہ ترین باب‘اور’سمویدھان ہتیہ دیوس‘قرار دیا اور اس کے خلاف لڑنے والوں کو سلام پیش کیا۔
مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا’’آج ہندوستان کی جمہوری تاریخ کے سیاہ ترین بابوں میں سے ایک، ایمرجنسی کے نفاذ کے۵۰سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ اس دن کو سمودھان ہتیہ دیوس کے طور پر مناتے ہیں۔ اس دن، آئین ہند میں درج اقدار کو پس پشت ڈال دیا گیا، بنیادی حقوق کو معطل کردیا گیا، پریس کی آزادی کو ختم کردیا گیا اور متعدد لیڈران، سماجی کارکنوں، طلباء اور عام شہریوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے اس وقت اقتدار میں بیٹھی کانگریس حکومت نے جمہوریت کو یرغمال بنا لیاتھا‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’دی ایمرجنسی ڈائریز‘ایمرجنسی کے برسوں کے دوران میرے سفر کو بیان کرتی ہے ۔ اس نے اس وقت کی بہت سی یادیں تازہ کر دیں۔ مودی نے کہا’’میں ان تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں جو ایمرجنسی کے ان سیاہ دنوں کو یاد کرتے ہیں یا جن کے خاندانوں نے اس وقت کے دوران مصائب کا سامنا کیا تھا، وہ سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کریں۔ اس سے نوجوانوں میں۱۹۷۵سے۱۹۷۷کے شرمناک دور کے بارے میں بیداری پیدا ہوگی‘‘۔
مودی نے ایمرجنسی کے خلاف لڑنے والوں کو سلام پیش کیا، جن کی اجتماعی لڑائی نے اس وقت کی کانگریس حکومت کو جمہوریت کی بحالی اور انتخابات کرانے پر مجبور کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ۴۲ویں ترمیم میں آئین میں زبردست تبدیلیاں کی گئیں، جو ایمرجنسی نافذ کرنے والی کانگریس حکومت کی سازشوں کی ایک زندہ مثال ہے ، جسے بعد میں جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت نے ختم کر دیا۔ غریب، پسماندہ اور دلتوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا اور ان کے وقار کو ٹھیس پہنچائی گئی۔
مودی نے کہا کہ ہم اپنے آئین میں درج اصولوں کو مضبوط بنانے اور ایک ترقی یافتہ قوم کے اپنے وژن کو پورا کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ آئیے ترقی کی نئی بلندیوں کو سر کریں اور غریبوں اور دلتوں کے خوابوں کو پورا کریں۔ یہی ہمارا عزم ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

Next Post

کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر کا خفیہ آپریشن شہریوں کو دھوکہ دینے والا جعلساز گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر کا خفیہ آپریشن شہریوں کو دھوکہ دینے والا جعلساز گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.