جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہا کی ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی۷۵ ویں میٹنگ کی صدارت منعقد

پوتر گپھا کے علاقے اور پاروتی بھون کے قریب پلگرم سینٹرک سہولیات کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-25
in اہم ترین
A A
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

کٹرا///
لیفٹیننٹ گورنر ‘ منوج سنہا نے آج کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ ( ایس ایم وی ڈی ایس بی ) کی ۷۵ ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے نئے ممبروں کا پُرتپاک استقبال کیا جس میں ان کے سپرد کردہ اعتماد اور ذمہ داری کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے شرائین کو سنبھالنے اور اس کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں بورڈ کے اہم کردار پر زور دیا ۔
سنہا نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نئے ممبران بورڈ کے اقدامات میں نمایاں شراکت کریں گے، اس کے مقاصد کو آگے بڑھائیں گے اور شرائین کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بورڈ کے سابق ممبروں کی سرشار خدمات اور اہم شراکتوں کا بھی اعتراف کیا اور ان کے دور میں فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی قیمتی شراکت کی تعریف کی ۔ بورڈ نے اپنے ماضی کے فیصلوں کا ایک جامع جائزہ لیا ۔
بورڈ نے مختلف جاری اور نئے منصوبوں کے بارے میں متعدد اہم فیصلے کئے جن میں بھون میں منوکامنا کے علاقے کو ایگزٹ ٹریک کی تعمیر اور دوبارہ تشکیل دینے ، کٹرا میں ایک ہیلی پیڈ کی ترقی ، نیو ویشنوی بھون ، کٹرا سپورٹس سٹیڈیمکے قریب کاٹیجز ، سانجھی چھت سے یاترا ٹریک کی چوڑائی کے علاوہ یاتریوں کیلئے سہولیات اور خدمات میں بہتری لانا بھی شامل ہے ۔
میٹنگ میں ولیج ہٹ میں نئے ہیلی پیڈ پروجیکٹ کی حیثیت کا جائیزہ لیا گیا جو شری شو کھوڑی شرائین بورڈ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور جسے بارڈر روڈ آرگنائیزیشن ( بی آر او ) انجام دے رہا ہے ، کی تاخیر پر بورڈ نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور بی آر او کو ہدایت دی کہ وہ اکتوبر ۲۰۲۵تک اس پروجیکٹ کو مکمل کریں ۔ ہیلی پیڈ کا مقصد یاتریوں کیلئے ہموار اور آسان سہولت فراہم کر کے شو کھوڑی شرائین کی طرف سے یاتریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے ۔
بورڈ نے شرائین کے علاقے میں قابل تجدید شمسی توانائی کے اقدامات پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا۔ بورڈ نے صفائی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کیلئے سیوریج کے ایک جامع نیٹ ورک کی منظوری دی جس میں شرائین کے علاقے میں صد فیصد اداروں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یاتری فیڈ بیک سسٹم کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ وہ ماہانہ نگرانی اور یاتریوں کی شرکت کی فعال حوصلہ افزائی کے ساتھ تمام خدمات کا احاطہ کرے تا کہ خدمت کی فراہمی میں مستقل بہتری کو یقینی بنا یا جا سکے ۔
بورڈ نے سی ای او ایس ایم وی ڈی ایس بی کو بھی ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کی مدد کیلئے رضاکانہ خدمات میں شامل ہونے کے امکان کو تلاش کریں تا کہ یاترا کے راستے پر ان کے معاملات کو حل کریں اور رہنمائی فراہم کریں اور یاترا کے دوران ان کے مجموعی تجربے اور مدد میں اضافہ کریں ۔
سنہا نے مزید ہدایت دی کہ یاترا کے راستے پر کمزور مقامات کی نشاندہی کریں اور لینڈ سلائیڈنگ اور پتھروں کے گرنے کے ممکنہ خطرات کو دور کرنے اور ان کو کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات پر عمل درآمد کریں اور یاتریوں کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنائیں ۔
بورڈ نے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے ایس جی سی کٹرا میں ایک انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنڑول سنٹر اور ۷ب کنٹرول سنٹر کے افتتاح کے ساتھ شرائین کے علاقے میں حفاظتی اقدامات میں اضافے کیلئے ان کی تعریف کی ۔
بورڈ نے جولائی ۲۰۲۵ میں ریاسی ضلع میں تعمیر کردہ ۵مندروں کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ لیا ۔
بورڈ نے ایس ایم وی ڈی چیریٹیبل سوسائٹی کے تحت اداروں کیلئے مالی اعانت کا جائیزہ لیا اور گوروکُل اسپتال ، سپورٹس کملیکس ، کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل کالج سمیت گرانٹ ان ایڈ کے ذریعہ ان کی کارروائیوں اور سرگرمیوں کی حمایت کرنے کیلئے ان کی منظوری دی ۔
میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنرنے بیٹری کار پارکنگ اسٹینڈ ، بیرونی گپھا شیڈ ، سیلف سروس کیوسک /ڈیجیٹل کیش رجسٹر اور سمارٹ لاکرز سمیت یاتریوں کیلئے متعدد سہولیات کا افتتاح کیا ۔
اس سے قبل ایس ایم وی ڈی ایس بی کے سی ای او مسٹر انشول گرگ نے شرائین بورڈ کی مختلف سرگرمیوں اور بورڈ کی پچھلی میٹنگوں میں لئے گئے مختلف فیصلوں کے نفاذ کے سلسلے میں کی جانے والی کارروائی کے بارے میں ایک تفصیلی پیش کش کی ۔
میٹنگ میں نئے تشکیل دئیے گئے بورڈ کے ممبران مہامنڈلیشور شری سوامی وشویشور آنند گِری جی مہاراج ، شری بلیشور رائے ، ڈاکٹر اشوک بھان ، شریمتی سُدھا مورتی ، شریمتی گُنجن رانا ، ڈاکٹر کے کے تلوار ، شری کلبوشن آہوجا ، شری للت بھسین اور شری سریش کمار شرما نے شرکت کی ۔
لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم وی ڈی ایس بی مسٹر انشول گرگ بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں:چور کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو وائرل ‘تحقیقات کا آغاز

Next Post

گرما میں پی ڈی پی میں بہار؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

گرما میں پی ڈی پی میں بہار؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.