ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-26
in اہم ترین
A A
وادی کشمیر سالانہ امرناتھ جی یاترا کی میزبانی کے لئے تیار

BALTAL (GANDERBAL), JUN 28 (UNI):- Security personnel holding an automatic rifle stand guard at Baltal base camp of Amarnath Yatra which commencing from June 30, on Tuesday. UNI PHOTO-47U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
شری امرناتھ جی یاترا ۲۰۲۵کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت جموں و کشمیر نے سیکورٹی کے وسیع تر اور سخت انتظامات کیے ہیں۔
حکام نے یاترا روٹوں پر اضافی نیم فوجی کمپنیوں کی تعیناتی کا حکم دیا ہے جبکہ سری نگر کے مضافاتی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز نے مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنی شروع کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق، جنوبی کشمیر کے پہلگام اور شمالی کشمیر کے بالہ تل روٹس پر بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی اور جموں و کشمیر پولیس کی اضافی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں تاکہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ان علاقوں میں ڈرون نگرانی اور ہائی وے پر باقاعدہ فلیگ مارچ جاری ہے ۔
سرینگر کے زکورہ، حبک، کراسنگ، گلاب باغ اور پاندچھ جیسے مضافاتی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے اہم چوراہوں، بس اسٹاپس اور داخلی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کیے ہیں۔ فورسز کی جانب سے مشکوک نظر آنے والے افراد کے شناختی کارڈز کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے ۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا’’یاترا سے پہلے اور اس کے دوران کسی بھی قسم کی سیکورٹی چوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام اضلاع میں حساس مقامات کی شناخت کر لی گئی ہے اور وہاں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ‘‘۔
پولیس اور سول انتظامیہ نے تمام یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف منظور شدہ راستوں اور رجسٹرڈ گاڑیوں کے ذریعے سفر کریں۔ ہر یاتری کو ‘آر ایف ڈی’شناختی کارڈ فراہم کیا جائے گا جسے ہر چیک پوائنٹ پر اسکین کیا جائے گا۔
یاترا کے آغاز سے قبل تمام اضلاع میں موک ڈرلز، ہنگامی ردعمل کی مشقیں اور سیکورٹی گرڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ آئی جی کشمیر وی کے بردی اور دیگر اعلیٰ افسران خود فیلڈ کا معائنہ کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس یاترا میں لاکھوں کی تعداد میں یاتریوں کی شرکت متوقع ہے ، جس کے پیش نظر ہر ممکن سیکورٹی انتظامات کو بروئے کار لایا گیا ہے تاکہ یاترا کو پرامن اور کامیاب بنایا جا سکے ۔
افسر کے مطابق، یاترا کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام حساس علاقوں میں سیکیورٹی کو مزید مستحکم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ تخریب کاری اقدامات، مشتبہ افراد کی نگرانی، اور اہم تنصیبات کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔
سرینگر شہر کے داخلی راستوں، تجارتی مراکز، اور اہم شاہراہوں پر چیکنگ پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں پر پولیس اور نیم فوجی دستے شناختی کارڈ کی جانچ، گاڑیوں کی تلاشی، اور مشتبہ حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
پولیس، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور دیگر سیکورٹی ادارے مل کر یاترا کے پرامن انعقاد کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ ان کے مطابق، یاترا کے دوران سیکورٹی زونز میں تعیناتی کا مربوط نظام ترتیب دیا گیا ہے ۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک اشیاء یا افراد کی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر نزدیکی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں اور سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگر ریاستی درجہ بحال ہوتا ہے تو عمر مستعفی ہو جائیں :بخاری

Next Post

سری نگر سڑک حادثے میں کمسن کی موت دوسرا زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

سری نگر سڑک حادثے میں کمسن کی موت دوسرا زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.