بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں و کشمیر میں 25 سے 28 فروری تک بارش اور برفباری ہوگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-24
in تازہ تریں
A A
کشمیر کے میدانی علاقوں میں رواں سیزن کی پہلی برف باری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر 23 فروری

محکمہ موسمیات سرینگر نے ایک موسمی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں 25 فروری کی شام سے 28 فروری کی دیر رات تک جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس دوران کشمیر اور جموں ڈویڑن کے کچھ علاقوں میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 23 اور 24 فروری کو موسم عام طور پر خشک رہے گا۔ تاہم 25 فروری کے بعد سے اس علاقے میں بادل چھائے رہیں گے جس کی وجہ سے بارش ہوگی جس سے معمولات زندگی متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس کے بعد یکم سے 2 مارچ تک بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

حکام نے زمینی نقل و حمل میں ممکنہ عارضی رکاوٹوں کا انتباہ دیا ہے ، خاص طور پر اہم پہاڑی دروں جیسے سادھنا پاس ، رازدان پاس ، سونمرگ – زوجیلا – گمری محور ، مغل روڈ ، سنتھن پاس اور پہاڑی اضلاع میں دیگر اہم سڑکوں پر۔

سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور سرکاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔

مزید برآں، کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متوقع بارش کی وجہ سے اس مدت کے دوران آبپاشی اور دیگر زرعی سرگرمیوں کو معطل کردیں۔ ایڈوائزری میں پورے خطے میں دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

محکمہ نے کہا کہ اس دوران صوبہ جموں کے کشتواڑ، رام بن، اودھم پور اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ۔

وادی میں لوگ خاص طور پر کسان برف و باراں کا بے صبری انتظار کر رہے ہیں۔

خشک موسم صورتحال سے جہاں وادی میں کئی چشمے سوکھ گئے ہیں وہیں اس دوران کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی 79 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران جموں میں بارش کی 84 فیصد کمی درج ہوئی ہے ۔

ماہر موسمیات فیضان عارف کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں جاری خشک موسمی صورتحال آنے والے موسم سرما میں پانی کے شدید بحران کا باعث بن سکتا ہے ۔

ان کا ماننا ہے کہ 20 فروری کو ہوئے برف و باراں کا مرحلہ جموں وکشمیر میں جاری بارش کے کمی کے رجحان کو کم کرنے کے لئے ناکافی ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا ’میری پیش گوئی کے مطابق 83 فیصد بارش کی کمی کم ہو کر 72 فیصد ہو گئی تاہم یہ بڑئے منظر نامے کو تبدیل نہیں کر سکتا ہے موسمیاتی تبدیلی کا بڑھتا ہوا خطرہ ہمیشہ کی طرح بر قرار ہے‘۔

فیضان نے زور دے کر کہا کہ موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے فوری کارروائیاں ناگزیر ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں پنچایت انتخابات کےلئے تیاریاں شروع

Next Post

رام بن سڑک حادثے میں خاتون کی موت‘ 12 زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

رام بن سڑک حادثے میں خاتون کی موت‘ 12 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.