سرینگر/۲۴
سات سال کے وقفے کے بعد جموں و کشمیر میں اس سال اپریل مئی میں پنچایت انتخابات ہونے والے ہیں، جو جموں و کشمیر کی نچلی سطح کی جمہوریت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
انتخابات کےلئے حتمی انتخابی فہرستیں 20جنوری کو شائع ہوئی تھیں۔
انتخابات کے انعقاد کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے ضروری انتخابی سامان کی خریداری شروع کردی ہے۔
ایس ای سی تقریبا 40,000 ووٹنگ کمپارٹمنٹ اور 64 دیگر ضروری اشیاءحاصل کرنے کے عمل میں ہے۔ خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی آخری تاریخ 11 مارچ ہے اور اس کے بعد ایک ماہ کے اندر سپلائی متوقع ہے۔
جموں و کشمیر میں اس وقت کل 38800 پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں سے 18700 جموں ڈویڑن میں اور 20100 کشمیر ڈویڑن میں ہیں۔ جموں و کشمیر میں آخری پنچایت انتخابات2018 میں ہوئے تھے ، اور پچھلے پنچایت اداروں نے 2023 میں اپنی مدت پوری کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں یہ پہلا پنچایت انتخاب ہوگا۔