سرینگر///
منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی،این ڈی ی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔
منشیات فروشوں کی شناخت فردوس احمد ڈار ولد نذیر احمد ڈار ساکن مہاراج پورہ سوپور اور فردوس احمد بٹ ولد غلام محی الدین بٹ ساکن مزبگ سوپور کے طور پر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور وہ اس وقت ضلع جیل اودھم پور اور ضلع جیل کٹھوعہ میں بند ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں اور وہ اب بھی سوپور کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھے ۔
دریں اثنا لوگوں نے سوپور پولیس کی منشیات کے خلاف جاری کاوشوں کی سراہنا کی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ سوپور پولیس منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔