پونچھ/22 فروری
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ یہ دھماکہ مینڈھر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے نانگی تاکیری علاقے میں صبح 10 بجکر 50 منٹ پر اس وقت ہوا جب فوج کے جوان گشت پر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک فوجی اس وقت زخمی ہوا جب اس نے غلطی سے بارودی سرنگ پر قدم رکھا اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ دراندازی کی روک تھام کے نظام کے تحت آگے کے علاقوں میں بارودی سرنگیں موجود ہیں جو بعض اوقات بارش سے بہہ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں۔