سرینگر/21 فروری
وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ جموںکشمیر کے پہلے بجٹ میں تمام عوامی مسائل حل نہیں کئے جاسکتے ہیں لیکن یہ اگلے پانچ سالوں کی بنیاد رکھنے کے لئے ایک اچھا آغاز ہوگا۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ لوگوں کی توقعات ہیں اور حکومت ان توقعات پر پورا اترے گی۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ تمام مسائل پہلے بجٹ میں حل نہیں ہوسکتے لیکن اگلے پانچ سال کی بنیاد رکھنے کےلئے یہ ایک اچھی شروعات ہوگی۔
بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد طاقت کے استعمال کے بغیر کشیدگی کو کم کرنا ہے۔