اتوار, ستمبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-21
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’فن انسان کے اندرونی شعور کی بیداری کا دروازہ کھولتا ہے‘

قائد حزبِ اختلاف کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ

جموں/ 21 فروری
ہندوستان اور پاکستان نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعہ کو ایک فلیگ میٹنگ کی تاکہ سرحد پار سے فائرنگ اور آئی ای ڈی حملے کے حالیہ واقعات کے بعد کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ بریگیڈ کمانڈر کی سطح کی فلیگ میٹنگ چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ کے علاقے میں ہوئی جس میں دونوں فریقوں نے سرحدوں پر امن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے بتایا کہ 75 منٹ تک جاری رہنے والی یہ میٹنگ صبح 11 بجے شروع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں فریقوں نے سرحدوں پر امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے پر اتفاق کیا۔
جموں و کشمیر کی سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں 25 فروری 2021 کو دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدے کی تجدید کے بعد سے شاذ و نادر ہی ہوئی ہیں۔
11 فروری کو جموں خطے کے اکھنور سیکٹر میں مشتبہ دہشت گردوں کے دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) حملے میں ایک کیپٹن سمیت ہندوستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔
راجوری اور پونچھ اضلاع میں 10 اور 14 فروری کو ایل او سی کے پار سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے پونچھ میں بارودی سرنگ کے الگ الگ دھماکوں میں فوج کے مزید دو جوان زخمی ہوئے تھے۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جوابی کارروائی میں پاکستان کی جانب سے کتنا نقصان ہوا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ دشمن افواج کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میںبرفباری اور بارشوں کے بعد موسم میں بہتری

Next Post

پہلا بجٹ تمام عوامی مسائل کو حل نہیں کر سکتا: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں میں ’ٹی بی مکت بھارت ابھیان۱۰۰روزہ مہم‘ کا آغاز،
اہم ترین

’فن انسان کے اندرونی شعور کی بیداری کا دروازہ کھولتا ہے‘

2026-09-20
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

قائد حزبِ اختلاف کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ

2026-09-20
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ کی ’وکست بھارت‘ مالیاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں شرکت

2026-09-20
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

ڈوڈہ میں بولیرو گاڑی الٹنے سے ڈرائیور ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-20
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ
اہم ترین

ایل پی جی سبسڈی:یکم اکتوبر سے رعایتی ری فل کے لیے آدھار بایومیٹرک تصدیق لازمی

2026-09-20
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

قرہ کی قیادت میں جموں میں کانگریس  کا بی جے پی کے  خلاف احتجاج

2026-09-20
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

این سی کی لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس آج سری نگر میں

2026-09-20
محبوبہ کی بیٹی التجا کو دو سال معیاد والا پاسیورٹ جاری
اہم ترین

التجا مفتی کی قیادت میں  ریزرویشن پالیسی کے  خلاف پی ڈی پی کا احتجاج

2026-09-20
Next Post
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی

پہلا بجٹ تمام عوامی مسائل کو حل نہیں کر سکتا: عمر عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.