سرینگر//
سابق وزیر سنیل شرما کی قیادت میں جے کے این وائی سی ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے ایک وفد اور بی جے پی کے ترجمان اور پالیسی ریسرچ کے سربراہ شیخ ابھیجیت جسروٹیا نے آج یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
جے کے این وائی سی وفد کے ارکان نے لفٹینٹ گورنر کو اپنے متعلقہ مسائل اور ان کیلئے پالیسی کی تشکیل سے آگاہ کیا ۔
دریں اثنا بی جے پی کے ترجمان اور پالیسی ریسرچ کے سربراہ شیخ ابھیجیت جسروٹیا نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ یو ٹی کے لوگوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
جسروٹیا نے جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے متحرک اور اصلاحی پالیسیوں کیلئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یو ٹی ترقی کے ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہی ہے اور ایک ترقی پسند صنعتی پالیسی اور سی ایل یو کی پہل کو لاگو کرنے کیلئے انتظامیہ کی تعریف کی جو کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرے گی اور آنے والے وقت میں مقامی نوجوانوں کیلئے کافی مواقع پیدا کرے گی ۔
گورنر نے وفد کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کی حقیقی شکایات کے مناسب ازالے کا یقین دلایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ٹی حکومت تمام خطوں کی مساوی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے جس میں فلاحی فوائد معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچ رہے ہیں ۔